اداکارہ ماہرہ خان بالی وڈ کنگ خان کے ساتھ اپنی ڈیبیو فلم کرینگی ‘ سنی لیون بھی نظر آئیں گی
اداکارہ سنی لیون کو اس فلم میں ایک آئٹم سانگ کرنے کی آفر دی گئی جسے اداکارہ نے قبول کرلیا سنی لیون گانے میں شاہ رخ خان کے ساتھ رقص کرتی نظر آئیں گی
ہفتہ 19 مارچ 2016 12:24
ممبئی (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔19 مارچ۔2016ء) پاکستانی اداکارہ ماہرہ خان بالی وڈ کنگ خان کے ساتھ اپنی ڈیبیو فلم کرینگی ‘جس میں اب سنی لیون بھی ان کے ہمراہ نظر آئیں گی۔ممبئی مرر کی رپورٹ کے مطابق اداکارہ سنی لیون کو اس فلم میں ایک آئٹم سانگ کرنے کی آفر دی گئی جسے اداکارہ نے قبول کرلیا ہے۔خبر کے مطابق فلم رئیس 80 کی دہائی پر مبنی ہے اور فلم میں ایک ایسے گانے کی ضرورت تھی جو اس دور کا نظر آئے جس کے بعد فلم ساز نے بولی وڈ فلم قربانی کا مقبول گانا لیلیٰ او لیلیٰ شامل کرنے کا فیصلہ کیا ہے۔
سنی لیون اس گانے میں شاہ رخ خان کے ساتھ رقص کرتی نظر آئیں گی۔بتایا گیا کہ شاہ رخ خان نے سنی لیون کو اس گانے میں شامل کرنے کا مشورہ دیا جس کے بعد اس کی شوٹنگ کے لیے ممبئی میں ایک بہت بڑا اور شاندار سیٹ بنایا جارہا ہے۔(جاری ہے)
گانے میں سنی ویسا ہی سفید لباس پہنے نظر آئیں گی جیسا اداکارہ زینت امان نے اصل گانے میں پہنا تھا ‘گانے کی شوٹنگ اگلے ماہ شروع کی جائے گی۔ریتیش سدھوانی اور فرحان اختر کی پروڈکشن میں بننے والی فلم رئیس میں شاہ رخ خان ایک گینگسٹر کے روپ میں نظر آئیں گے جبکہ ماہرہ خان ان کی بیوی کا کردار ادا کریں گی۔فلم میں اداکار نوازالدین بھی اہم کردار کرتے نظر آئیں گے ‘فلم رئیس رواں سال عید پر ریلیز کی جائے گی۔
متعلقہ عنوان :
مزید فن و فنکار کی خبریں
-
ایمن خان کی ہمشکل لڑکی کی ڈانس ویڈیو وائرل
-
زوہاب خان نے داڑھی بڑھانے کیلئے ٹرانسپلانٹ کروانے کی وجہ بتا دی
-
جس کومیری بات بری لگی وہ بابراعظم کواپنی بہن کا رشتہ دے دیں، نازش جہانگیر
-
اداکارسلمان خان کے گھر کے باہر فائرنگ میں استعمال ہونے والا اسلحہ برآمد
-
سنسربورڈ کا چارج ملا تو تمام ڈراموں پرپابندی لگا دوں گا، نعمان اعجاز
-
نورا فتیحی فوٹوگرافرز سے ناراض، الزام عائد کردیا
-
بریانی نہیں ہوں جو ہر کسی کو پسند آئوں، حنا رضوی کا شادی پر تنقید کرنے والوں کو جواب
-
ہانیہ عامر نے بائیک رائیدنگ کو اپنا نیا ہدف بنا لیا
-
فلم انڈسٹری کے نامور مزاحیہ اداکارمنورظریف کی برسی29 اپریل کو منائی جائیگی
-
ہدایتکار حسن طارق کی برسی منائی گئی
-
معروف گلوکار احمد رشدی کا یوم پیدائش منایا گیا
-
چھوٹی عمر میں شادی پر اداکارہ کو کوئی افسوس نہیں ،اداکارہ سدرہ نیازی
UrduPoint Network is the largest independent digital media house from Pakistan, catering the needs of its users since year 1997. We provide breaking news, Pakistani news, International news, Business news, Sports news, Urdu news and Live Urdu News
© 1997-2024, UrduPoint Network
All rights of the publication are reserved by UrduPoint.com. Reproduction without proper consent is not allowed.