فواد خان کی بالی وڈ مووی کپور اینڈ سنز ریلیز کردی گئی

ہفتہ 19 مارچ 2016 12:24

فواد خان کی بالی وڈ مووی کپور اینڈ سنز ریلیز کردی گئی

ممبئی (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔19 مارچ۔2016ء) پاکستانی اداکار فواد خان اور عالیہ بھٹ کی فلم ’کپور اینڈ سنز‘ بھارتی سنیماگھروں پر ریلیز کردی گئی ہے۔

(جاری ہے)

شکن بترا کی ہدایت کاری میں بننے والی اس کامیڈی ڈرامہ فلم کی کہانی 2 بھائیوں کے گرد گھومتی ہے جو الگ ہوجاتے ہیں اور اپنے دادا کی بیماری پر ملتے ہیں ۔فلم کی کاسٹ میں سدھارتھ ملہوترا ،رشی کپور اور رتنا پھاٹک بھی شامل ہیں،عامر خان نے فلم میں تمام اداکاروں کی پرفارمنس کو سراہا ۔

متعلقہ عنوان :