مشہور زمانہ ویڈیو گیم پر مبنی تھرلر سے بھرپور امریکن فلم وارکرافٹ کا نیا سنسنی خیز ٹریلر جاری کردیا گیا

ہفتہ 19 مارچ 2016 12:25

لاس اینجلس(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔19 مارچ۔2016ء)مشہور زمانہ ویڈیو گیم پر مبنی تھرلر سے بھرپور امریکن فلم وارکرافٹ کا نیا سنسنی خیز ٹریلر جاری کردیا گیا ہے ‘فلم کی کہانی انسانوں اور خوفناک مخلوق کے درمیان پیدا ہونے والے تنازع کے گرد گھومتی ہے جو بعد ازاں خوفناک جنگ میں تبدیل ہو جاتا ہے۔

(جاری ہے)

فلم میں اداکاری کے جلوے دکھانے والے اداکاروں میں ٹریوس فیمل، پاؤلا پیٹن، بین فوسٹر، ڈومینک کوپر، ٹوبی کیبل اور بین شنیزر شامل ہیں۔تھامس ٹیل اور چارلس روون کی مشترکہ پروڈکش یونیورسل پکچرز کے بینر تلے10جون کو سینما گھروں میں نمائش کیلئے پیش کی جائے گی۔