پناہ گزینوں کا بحران: ایمنسٹی کی یورپی یونین پر تنقید
ہفتہ 19 مارچ 2016 12:36
واشنگٹن (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔19 مارچ۔2016ء) انسانی حقوق کی عالمی تنظیم ایمنسٹی انٹرنیشنل نے ترکی کے ساتھ پناہ گزینوں کے متعلق معاہدے کے لیے یورپی رہنماوٴں پر ’دوہرے معیار‘ برتنے کا الزام لگاتے ہوئے کہا ہے اس معاہدے نے ’پناہ گزینوں کے عالمی بحران سے یورپی یونین کے منھ پھیرنے کے سخت رویے کو واضح کر دیا ہے۔‘اس منصوبے کہ تحت جو پناہ گزین یونان کے ساحل پر وارد ہوں گے اگر پناہ حاصل کرنے کے ان کے دعووں کو مسترد کر دیا گا تو انھیں ترکی واپس بھیج دیا جائے گا اور اس کے بدلے ترکی کو امداد اور سیاسی مراعات ملیں گیں۔
یورپ اور وسط ایشیا کے لیے ایمنسٹی انٹرنیشنل کے ڈائرکٹر جان ڈلہاوٴزین نے کہا یورپی یونین کے ذریعے بین الاقوامی اور یورپی قوانین کی پاسداری کے عہد کے تحت ’یورپ میں پناہ گزینوں کے تحفظ کے قانون کو شیرینی میں بجھی ہوئی زہر کی گولی کی طرح کھانے پر مجبور کیا گیا ہے۔(جاری ہے)
‘انھوں نے مزید کہا جس طرح یونان کے جزائر پر آنے والے تمام غیر مستقل پناہ گزینوں کو ترکی بھیجنے کا معاہدہ کیا گیا ہے وہ بین الاقوامی قوانین کی ذمہ دارانہ پاسداری کی ضمانت نہیں ہے۔
‘ڈلہاوٴزین نے کہا ہے کہ ’ترکی پناہ گزینوں کے لیے محفوظ ملک نہیں ہے اور کسی بھی پناہ گزین کو ان کے دعوے کی بنیاد پر واپس بھیجنا غلط ہے، غیر قانونی اور غیر اخلاقی ہے۔‘برسلز کانفرنس سے یہ امید کی جا رہی تھی کہ وہاں پناہ گزینوں کو خطرناک راستے اختیار کرنے سے باز رکھنے کی کوشش کی جائے گی برسلز میں ہونے والی سربراہی کانفرنس میں سامنے آنے والے منصوبے سے یہ امید کی جارہی تھی کہ ترکی سے یونان جانے کے لیے سمندر کے خطرناک راستے کو اختیار کرنے سے لوگوں کو روکا جا سکے گا۔معاہدے کے ایک حصے کے طور پر یورپی ممالک ترکی میں پہلے سے رہنے والے شامی پناہ گزینوں کو از سر نو آباد کریں گے۔ یورپی رہنماوٴں نے اس معاہدے کا استقبال کیا ہے لیکن جرمنی کی چانسلر اینگیلا میرکل نے قانونی چیلنجز کے لیے متنبہ کیا ہے۔بعض یورپی رہنماوٴں نے ترکی میں انسانی حقوق کے ریکارڈ پر خدشات کا اظہار کیا ہے جبکہ ترکی کے وزیر اعظم احمد داوٴد اغلو نے اسے ’تاریخی‘ قرار دیا ہے۔ نصرت بھٹو کا87واں یوم پیدائش 23مارچ کومنایا جائے گامتعلقہ عنوان :
مزید بین الاقوامی خبریں
-
سابق امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ کے بیٹے کی سیاست کے میدان میں قدم رکھ دیا
-
امریکی سکھ شہری پر قاتلانہ حملے کے شواہد موجود ہیں،امریکا
-
قید سے رہا ہونے والامجرم اہلیہ سے بدلہ لے کردوبارہ جیل پہنچ گیا
-
بھارت میں خاتون نے 5 بچوں کو جنم دے دیا
-
سورج میں زمین سے 15 گٴْنا بڑا طوفان .
-
شادی شدہ مسلمانوں کے ناجائز تعلقات پر بھارتی عدالت کا فیصلہ
-
جیمز ویب ٹیلی سکوپ نے نظام شمسی کے باہر سپر ارتھ نامی سیارے پر گیسوں کی موجود گی کا پتہ چلا لیا
-
شہزادہ ولیم، ہیری کو اپنی اہلیہ کے پاس نہیں جانے دے رہے
-
اسرائیلی افواج جنگ کو مقبوضہ مغربی کنارے میں منتقل کر رہی ہیں،اقوام متحدہ
-
شادی شدہ مسلمانوں کے ناجائز تعلقات پر بھارتی عدالت کا فیصلہ
-
بھارتی مسلمان گورنر کا رام مندر میں ہندو دیوتا کو سجدہ، ویڈیو وائرل
-
سعودی ولی عہد کی سربیا کے وزیر اعظم کو حلف اٹھانے پر مبارک باد
UrduPoint Network is the largest independent digital media house from Pakistan, catering the needs of its users since year 1997. We provide breaking news, Pakistani news, International news, Business news, Sports news, Urdu news and Live Urdu News
© 1997-2024, UrduPoint Network
All rights of the publication are reserved by UrduPoint.com. Reproduction without proper consent is not allowed.