نصرت بھٹو کا87واں یوم پیدائش 23مارچ کومنایا جائے گا

ہفتہ 19 مارچ 2016 12:36

جہانیاں(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔19 مارچ۔2016ء) سابق وزیر اعظم محترمہ بے نظیر بھٹو شہید کی والدہ ،سابق خاتون اوّل بیگم نصرت بھٹو کا87واں یوم پیدائش 23مارچ کومنایا جائے گا اس سلسلے میں جہانیاں سمیت ملک بھر میں پیپلز پارٹی کے زیر اہتمام ملک بھر میں سالگرہ تقاریب کا اہتمام کیا جائے گا اور محترمہ بیگم نصرت بھٹو کی مغفرت کیلئے خصوصی دعائیں مانگی جائیں گی۔

(جاری ہے)

بیگم نصرت بھٹو 23مارچ1929ء کو برادر اسلامی ملک ایران کے شہر اصفہان میں پیدا ہوئیں انہوں نے 8ستمبر1951ء کو شہید ذوالفقار علی بھٹو سے شادی کی۔محترمہ نصرت بھٹو طویل عرصہ سے علالت کی حالت میں رہنے کے بعد 23اکتوبر 2011ء کودبئی میں انتقال کر گئی تھیں۔

متعلقہ عنوان :