دنیا بھر سمیت پاکستان میں بھی آج ’ارتھ آور‘ منایا جائے گا

Sumaira Faqir Hussain سمیرا فقیرحسین ہفتہ 19 مارچ 2016 12:38

لاہور (اُردو پوائنٹ تازہ ترین اخبار۔19مارچ 2016ء) : دنیا بھر سمیت آج پاکستان میں بھی ارتھ آور منایا جائے گا۔ تفصیلات کے مطابق ارتھ آور دنیا بھر میں آب و ہوا میں آنے والی تبدیلی سے متعلق لوگوں میں شعور اُجاگر کرنے کے لیے منایا جاتا ہے۔

(جاری ہے)

ڈبلیو ڈبلیو ایف کا یہ سالانہ ایونٹ ایک گھنٹے کے لیے اپنی تمام لائٹس بند کرنے کے لیے لوگوں کی حوصلہ افزائی کرتا ہے، اس ایونٹ کا مقصد لوگوں میں مستقبل میں سیارے کے تحفظ کے لیے شعور اجاگر کرنا ہے، پاکستانی وقت کے مطابق ارتھ آور رات ساٹھے 8 بجے سے ساڑھے 9 بجے تک منایا جائے گا۔

ارتھ آور میں بجلی اور توانائی کا کم سے کم استعمال کیا جاتا ہے جبکہ دنیا بھر کے کئی حصوں میں ارتھ آور کے پیش نظر بجلی بند بھی رکھی جاتی ہے۔ یہاں یہ امر قابل ذکر ہے کہ آج پاک بھارت کا زبردست ٹاکرا ہونے والا ہے جس کو دیکھ کر یوں محسوس ہوتا ہے کہ پاک بھارت عوام اس دورانیے میں چاہے سب کچھ بند کردیں ٹی وی بند نہیں کریں گے۔ پاک بھارت میچ کے باعث پاکستان اور بھارت میں ارتھ آورمنائے جانے کے امکانات نہایت کم دکھائی دیتے ہیں۔

متعلقہ عنوان :