پرویز مشرف واپس نہ آئے توانٹر پول کے ذریعے واپس لائیں گے، رانا ثناء اللہ

ہفتہ 19 مارچ 2016 12:47

پرویز مشرف واپس نہ آئے توانٹر پول کے ذریعے واپس لائیں گے، رانا ثناء ..

گوجرانوالا(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔19 مارچ۔2016ء) وزیر قانون پنجاب رانا ثناء اللہ نے کہا ہے کہ اگر عدالت نے پرویز مشرف کے وارنٹ گرفتاری جاری کیے اور وہ وطن واپس نہ آئے تو انہیں انٹر پول کے ذریعے واپس لایا جائے گا۔

(جاری ہے)

گوجرانوالہ میں میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے رانا ثنا اللہ کا کہناتھاکہ متحدہ قومی موومنٹ پر ”را“ سے فنڈنگ لینے کا الزام نیا نہیں ہے، وزیر داخلہ نے کمیٹی بنادی ہے، ٹھوس ثبوت پر مقدمہ چلایا جائے گا۔

ان کا کہنا تھا کہ حقوق نسواں بل سے متعلق علماء کا رویہ درست نہیں ہے، علماء کرام کو خط لکھ دیا ہے، اگر قرآن و سنت کے لحاظ سے اس میں غلطی ہے تو ترمیم کے لئے تیار ہیں۔رانا ثناء اللہ کا کہنا تھا کہ عدالت نے کسی بھی مقدمے میں مشرف کا نام ای سی ایل میں شامل کرنے کا حکم نہیں دیا، وارنٹ جاری ہوئے تو انٹرپول کے ذریعے واپس لائیں گے