کولکتہ کا موسم خراب ہونے پر شائقین میں مایوسی کی لہر دوڑ گئی

ہفتہ 19 مارچ 2016 12:47

اسلا م آباد (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔19 مارچ۔2016ء) پاک بھارت کرکٹ میچ سے قبل موسم کی خرابی کی اطلاع سے شائقین کرکٹ میں مایوسی کو لہر دوڑ گئی ،ہفتہ کے روز انٹر نیٹ پر سب سے زیادہ کولکتہ کا موسم چیک کرنے کے علاوہ سماجی رابطے کی ویب سائٹس پر بھی کروڑوں لوگ موسم کی معلومات حاصل کرتے رہے ۔

(جاری ہے)

تفصیلات کے مطابق پاک بھارت کرکٹ میچ سے قبل محکمہ موسمیات کی جانب سے پیش گوئی کی گئی جس سے شائقین کرکٹ میں مایوسی پھیل گئی اوردنیا بھر کے کروڑوں لوگوں نے اٹھتے ہی انٹر نیٹ پر کولکتہ کی موسم کی صورتحال جانتے رہے ، انٹر نیٹ سروے میں دنیا بھر میں کروڑوں لوگوں نے سب سے زیادہ کولکتہ کی موسم اپ ڈیٹ لی جو کسی بھی دن میں سب سے زیادہ کسی ایک شہر کہ موسم کی صورتحال جاننے کا ریکارڈ ہے ، جبکہ دوسری جانب وفاقی دارلحکومت اسلام آباد سمیت ملک مختلف علاقوں ،پشاور ، سوات ، ایبٹ آباد ، راولپنڈی ، گوجرنوالہ ، گجرات ، لاہور ،سیالکوٹ ،فیصل آباد ،کوئٹہ ، کراچی ، کشمیر سمیت گلگت بلتستان اور شمالی علاقہ جات کے شایقین کرکٹ بھی سوشل میڈیا پر موسم کی وجہ سے پریشان رہے