پاک بھارت ٹاکرا، شائقین کرکٹ کو ایڈن گارڈنز کے نئے ہیرو کا انتظار
ہفتہ 19 مارچ 2016 12:48
کولکتہ(اردو پوائنٹ تازہ ترین اخبار ۔19مارچ2016ء ) ورلڈ ٹی ٹونٹی کا سب سے بڑا ٹاکرا آج شام پاکستان اور بھارت کے درمیان ایڈن گارڈنز پر کھیلا جائے گا ، ایڈن گارڈنز وہی گراؤنڈ ہے جہاں پاک بھارت ہر مقابلے کے بعد پاکستان کی عوام کو ایک نیا ہیرو ملا ۔
(جاری ہے)
1987ء میں یہاں کھیلے گئے پاک بھارت ون ڈے میں سلیم ملک 72رنز کی دھواں دھار اننگز کھیل کر ہیرو بنے ، 1989ء میں وسیم اکرم نے اس گراؤنڈ پر اپنے باؤلنگ کے جوہر دکھاکر شائقین کرکٹ کے دل موہ لیے ،1999ء میں اسی گراؤنڈ میں کھیلے گئے ٹیسٹ میں سپیڈ سٹار شعیب اختر کے راہول ڈریوڈ اور سچن ٹنڈولکر کو کیے گئے دو مشہور زمانہ یارکرز نے انہیں ہمیشہ کے لیے امر کردیا۔
2004ء میں سلمان بٹ نے اسی گراؤنڈ پر اپنی پہلی ون ڈے سنچری بنا کر انٹر نیشنل کرکٹ میں اپنی آمد کا اعلان کیا جبکہ 2013ء میں ناصر جمشید نے ایڈن گارڈ نز پر سنچری سکور کرکے پاکستان کو سیریز جتوانے میں اہم کردار ادا کیا ۔ دیکھنا یہ کہ آج شیڈول پاک بھارت ٹاکرے سے کون سا نیا ہیرو سامنے آتا ہے ۔متعلقہ عنوان :
مزید کھیلوں کی خبریں
-
نیوزی لینڈ کیخلاف دوسرے ٹی ٹونٹی کیلئے پاکستان کی ممکنہ پلیئنگ الیون سامنے آگئی
-
دبئی ، کراٹے کامبیٹ 45 مقابلے سے پہلے پاکستانی کپتان نے بھارتی حریف کو تھپڑ مار دیا
-
پہلا ٹی ٹونٹی منسوخ، کسی تماشائی کو ٹکٹ کے پیسے واپس نہیں ملیں گے
-
مصباح الحق نے پاکستانی ٹیم کے لیے غیر ملکی کوچز کی حمایت کردی
-
مصباح الحق کے بابر اعظم کو کپتانی میں بہتری لانے کیلئے تین اہم مشورے
-
راجستھان رائلز مینز آئی پی ایل میں 12پوائنٹس کے ساتھ ٹیبل پر سرفہرست
-
ٹیپ بال کرکٹ کو پاکستان کے بعد انگلینڈ نے بھی اپنا لیا
-
دوسرے ٹی ٹونٹی سے قبل راولپنڈی کے موسم کی تازہ ترین صورتحال سامنے آگئی
-
صرف 2 گیندوں بعد ہی میچ ختم
-
راولپنڈی میں بارش رک گئی، پاک نیوزی لینڈ میچ چند اوورز تک محدود کر دیا گیا
-
کس وقت تک بارش نہ رکی تو پاک نیوزی لیند میچ منسوخ کر دیا جائے گا؟
-
راولپنڈی میں بارش، پاک نیوزی لینڈ میچ دوبارہ شروع ہو سکے گا یا نہیں؟
UrduPoint Network is the largest independent digital media house from Pakistan, catering the needs of its users since year 1997. We provide breaking news, Pakistani news, International news, Business news, Sports news, Urdu news and Live Urdu News
© 1997-2024, UrduPoint Network
All rights of the publication are reserved by UrduPoint.com. Reproduction without proper consent is not allowed.