بھارت سے فائنل جیتنے والی ڈیف کرکٹ ٹیم کے اعزاز میں استقبالیہ تقریب
معیاری کھیلوں کیلئے حکومتی سطح پر سرپرستی کی ضرورت ہے ،سپورٹس کو سیاست سے پاک کرنا ہو گا ،شعیب صدیقی
ہفتہ 19 مارچ 2016 12:54
لاہور (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔19 مارچ۔2016ء) متحدہ عرب امارات میں بھارت سے فائنل جیتنے والی پاکستان کی ڈیف کرکٹ ٹیم کے اعزاز میں ڈیف انٹر نیشنل کرکٹ کونسل کے زیر اہتمام استقبالیہ تقریب منعقد ہوئی جس میں ممبر صوبائی اسمبلی محمد شعیب صدیقی مہمان خصوصی تھے جبکہ کونسل کے چئیرمین میاں جاوید علی کے علاوہ ٹیسٹ کرکٹرز اور شہریوں کی بڑی تعداد اس موقع پر موجود تھی کونسل کی طرف سے مہمان خصوصی نے جیتنے والی ٹیم کو تحائف دیے۔
ا س موقع پر خطاب کرتے ہوئے محمد شعیب صدیقی نے کہا کہ معاشرے میں کھیلوں کا فروغ صحت مند شہریوں کی بنیادی ضرورت ہے بالخصوص یوتھ کو معیاری کھیلوں کیلئے حکومتی سطح پر سرپرستی ہونے چاہیے بدقسمتی سے پاکستان میں کوئی شعبہ بھی کرپشن اور اقربا پروری سے محفوظ نہیں شعیب صدیقی نے کہا کہ ضرورت اس امر کی ہے کہ سپورٹس کے شعبے کو سیاست سے پاک کیا جائے انہوں نے ڈیف کرکٹ ٹیم کی عالمی سطح پر شاندار کارکردگی کو خراج تحسین پیش کرتے ہوئے ٹورنامنٹ جیتنے پر مبارکباد دی اور ٹیم کے کھیلاڑیوں کو چئیرمین تحریک انصاف عمران خان اور عبدالعلیم خان کی طرف سے بھی مبارکباد اور نیک خواہشات کا پیغام دیا۔(جاری ہے)
متعلقہ عنوان :
مزید کھیلوں کی خبریں
-
شادی اور ماں بننے کے بعد بورڈ کی سپورٹ سے کم بیک کامیاب ہوا،بسمہ معروف
-
پہلا ٹی20، بابراعظم، شاہین کی ایک دوسرے سے گلے ملنے کی ویڈیو وائرل
-
ورلڈ اوپن اسکواش،پاکستان کے حمزہ خان مین ڈراز میں شامل
-
نیشنل ویمن فٹ بال چیمپئن شپ ملتوی
-
اولمپیئن جیولن تھرور ارشد ندیم نے ساؤتھ افریقا میں ٹریننگ کا آغاز کر دیا
-
شاہین آفریدی کو بطور کپتان تھوڑا وقت دینا چاہیے تھا،جاوید میانداد
-
پاکستان اورسری لنکا کے درمیان روایتی جے وردھنے ٹرافی مہمان ٹیم کے نام
-
پاکستا ن اور نیوزی لینڈ کے درمیان پانچ میچوں پر مشتمل ٹی ٹوئنٹی سریز کا دوسرا میچ (کل) کھیلا جائیگا
-
ورلڈ چیمپئن شپ آف لیجنڈز میں پاک۔ بھارت میچ کے ٹکٹ ہاتھوں ہاتھ فروخت
-
ہولگر رونے اور الیگزینڈر زویروف نے بی ایم ڈبلیو ٹینس چیمپئن شپ کے کوارٹر فائنل میں جگہ بنا لی
-
انڈین پریمیئر لیگ میں واحد میچ دہلی کیپٹلز اورسن رائزرز حیدرآباد کی ٹیموں کے مابین کل کھیلا جائے گا
-
آئی پی ایل کے دوران سٹیڈیم میں بکیز پکڑے گئے
UrduPoint Network is the largest independent digital media house from Pakistan, catering the needs of its users since year 1997. We provide breaking news, Pakistani news, International news, Business news, Sports news, Urdu news and Live Urdu News
© 1997-2024, UrduPoint Network
All rights of the publication are reserved by UrduPoint.com. Reproduction without proper consent is not allowed.