شمالی یورپی ممالک اور امریکا کا سربراہی اجلاس مئی میں ہو گا

ہفتہ 19 مارچ 2016 13:05

واشنگٹن (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔19 مارچ۔2016ء)شمالی یورپی ممالک اور امریکا کا سربراہی اجلاس مئی میں ہو گاوائٹ ہاوٴس کے مطابق صدر باراک اوباما مئی کے مہینے میں شمالی یورپی ملکوں کے سربراہان کے ایک اجلاس کی میزبانی کریں گے۔

(جاری ہے)

تیرہ مئی کو ہونے والا اجلاس امریکا اور شمالی یورپ ملکوں کی سمٹ کے سلسلے میں ہو گا اس سربراہی اجلاس کے ایجنڈے میں دہشت گردی، پرتشدد انتہا پسندی، ماحولیات اور جوہری سکیورٹی سمیت کئی دوسرے موضوعات کی شمولیت متوقع ہے ‘ اس سمٹ میں باراک اوباما کے علاوہ ڈنمارک، فن لینڈ، آئس لینڈ، ناروے اور سویڈن کے رہنما شریک ہوں گے ‘صدر اوباما 2013 میں سویڈن کے ایک دورے کے دوران نارڈِک ملکوں کے لیڈروں سے ملاقات کر چکے ہیں۔