ایران ممکنہ طور پر قید دو امریکی شہریوں کو رہا کرے ‘امریکہ

ہفتہ 19 مارچ 2016 13:05

واشنگٹن (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔19 مارچ۔2016ء) اوباما انتظامیہ نے ایران سے کہا ہے کہ وہ دو امریکی شہریوں ‘والد اور ان کے بیٹے کو رہا کرے جنہیں بظاہر غیر واضح الزامات پر قید میں رکھا گیا ہے۔

(جاری ہے)

ایران نے ایک کاروباری شخصیت سیامک نمازی کو گزشتہ سال اکتوبر جبکہ اْس کے ایک ماہ بعد 80 سالہ والد کو گرفتار کیا تھا ‘دونوں ایرانی نژاد امریکی شہری ہیں۔

امریکہ کے محکمہ خارجہ کے ترجمان جان کربی نے کہا کہ امریکی حکام کو ان دونوں شہریوں سے متعلق تشویش ہے ‘ہمیں یہ نہیں معلوم کے ان پر الزامات کیا ہیں اور ہم ان دونوں کی ممکنہ تحویل کو درست نہیں سمجھتے۔جان کربی نے کہا کہ امریکہ نے ایران سے کہا ہے کہ وہ سوئس سفارت کاروں کیساتھ مل کر اْن دونوں افراد کی جلد از جلد رہائی کیلئے کام کرے۔

متعلقہ عنوان :