محکمہ زراعت پنجاب کی گھیا توری لوکل کی میدانی علاقوں میں کاشت مارچ کے دوران مکمل کرنے کی ہدایت

مارچ کے اختتام تک اس کی کاشت مکمل کرکے بہتر پیداوار حاصل کی جاسکتی ہے ‘ترجمان

ہفتہ 19 مارچ 2016 13:06

راولپنڈی(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔19 مارچ۔2016ء)محکمہ زراعت پنجاب نے گھیا توری کی مشہور قسم گھیا توری لوکل کی میدانی علاقوں میں کاشت رواں ماہ مارچ کے دوران مکمل کرنے کی ہدایت کرتے ہوئے کہاہے کہ مارچ کے اختتام تک اس کی کاشت مکمل کرکے بہتر پیداوار حاصل کی جاسکتی ہے جبکہ اسے گندم کی برداشت کے بعد مئی و جون کے مہینوں میں بھی کامیابی سے کاشت کیاجاسکتاہے۔

(جاری ہے)

ترجمان نے کہاکہ عام طور پر گھیا توری کی دو اقسام کاشت کی جاتی ہیں جن میں ایک قسم ابھری ہوئی لائنوں والی جسے کالی توری کہاجاتاہے اور دوسری قسم گھیا توری کہلاتی ہے جو زیادہ تر پنجاب کے میدانی علاقوں میں کاشت کی جاتی ہے۔ انہوں نے بتایاکہ کالی توری کی بارانی علاقوں میں کاشت سے بہترین پیداوار حاصل ہوتی ہے۔ انہوں نے بتایاکہ پرائیویٹ سیڈ کمپنیاں گھیاتوری کادوغلا بیچ تیار کررہی ہیں جس کا سائز عام توری کے مقابلہ میں کافی بڑا ہوتاہے اور اس کی پیداوار بھی زیادہ ہوتی ہے۔