رواں ماہ آم کے باغات کیلئے انتہائی اہمیت کا حامل ہے ‘محکمہ زراعت پنجاب

باغبان آم کے باغات پر کیڑ ے مکوڑوں کے حملوں سے محتاط رہیں ‘ترجمان

ہفتہ 19 مارچ 2016 13:11

ملتان (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔19 مارچ۔2016ء)محکمہ زراعت پنجاب نے کہا ہے کہ رواں ماہ آم کے باغات کیلئے انتہائی اہمیت کا حامل ہے کیونکہ ان ایام میں آم کے تیلے ، آم کی مج کے حملے کا خدشہ رہتا ہے لہٰذا باغبان آم کے باغات پر کیڑ ے مکوڑوں کے حملوں سے محتاط رہیں اور کسی بھی قسم کی علامت ظاہر ہوتے یا کیڑے مکوڑوں کا حملہ شروع ہوتے ہی فوری طور پر زرعی ماہرین سے رابطہ کریں تاکہ مناسب زہر کا سپرے کر کے اس پر کنٹرول کیا جا سکے۔

(جاری ہے)

ایک بیان میں ترجمان نے کہاکہ آم کی فصل کو سب سے زیادہ خطرہ پھپھوندی والی بیماریوں جن میں سفوفی پھپھوندی، انتھرک نوز شامل ہیں سے ہوتا ہے۔ انہوں نے کہا کہ باغبا ن ان کیڑوں اور بیماریوں کے مکمل کنٹرول کیلئے محکمہ زراعت کے فیلڈ سٹاف اور پیسٹ وارننگ کے عملہ کی مشاورت سے بروقت سپرے کریں تاکہ آم کے باغات کو ان کیڑوں اور بیماریوں سے بچا کر بہتر پیداوار حاصل کی جا سکے۔