کراچی میں پولیس کی کارروائیاں، 4 دہشتگرد ہلاک‘2 گرفتار

ہفتہ 19 مارچ 2016 13:14

کراچی (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آئی این پی۔19 مارچ۔2016ء) کراچی میں پولیس کی کارروائیاں جاری، پولیس نے منگھو پیر، محمود آباد نیو کراچی انڈسٹریل ایریا میں کارروائی کرتے ہوئے 4 دہشتگرد مار ڈالے جبکہ 2 دہشگردوں کو گرفتار کرلیا گیا۔ ملزمان سے برآمد ہونے والی خود کش جیکٹ اور ڈھائی کلو وزنی بم بی ڈی ایس کی جانب سے ناکارہ بنادیا گیا۔

(جاری ہے)

نیو کراچی انڈسٹریل ایریا میں سیکیورٹی اداروں کی کارروائی کے دوران مقابلے میں 2 دہشتگردوں کو زخمی حالت میں گرفتار کرلیا گیا جبکہ ملزمان کے زیر استعمال مکان سے ڈھائی کلو وزنی تیار بم برآمد ہوا جسے بم ڈسپوزل اسکواڈ نے ناکارہ بنادیا ہے۔

محمود آباد میں پولیس مقابلے میں 2 دہشتگرد مارے گئے ہیں۔ مارے جانیوالے دہشتگردوں کے قبضے سے برآمد ہونیوالی خودکش جیکٹ کو بم ڈسپوزل اسکواڈ نے ناکارہ بنا دیا ہے۔ خودکش جیکٹ میں دس کلو بارودی مواد، بال بیرنگ اور نٹ بولٹ شامل تھے۔منگھوپیرغازی گوٹھ میں پولیس کے سرچ آپریشن کے دوران دہشتگردوں اور پولیس کے درمیان فائرنگ کے تبادلے میں 2 موٹر سائیکل سوار دہشتگرد زخمی حالت میں گرفتار کرلئے گئے جو بعد میں دم توڑ گئے۔ اتحاد ٹاوٴن سے بھی پولیس نے 2 دہشتگردوں کو ہینڈ گرنیڈ اور اسلحہ سمیت گرفتار کرلیا ہے۔

متعلقہ عنوان :