لاہور میں پولیس کا سرچ آپریشن شناختی دستاویزات نہ ہونے پر 18 افراد کو حراست میں لے لیا

ہفتہ 19 مارچ 2016 13:16

لاہور(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آئی این پی۔19 مارچ۔2016ء) لاہور کے علامہ اقبال ٹاؤن خیبربلاک اور ملحقہ مارکیٹوں میں پولیس نے سرچ آپریشن کے دوران 18 افراد کو حراست میں لے لیا۔

(جاری ہے)

ہفتہ کو پولیس کے مطابق علامہ اقبال ٹاؤن کے خیبر بلاک اور ملحقہ مارکیٹوں میں سرچ آپریشن کے دوران شہریوں کے کوائف چیک کیے گئے، شناختی دستاویزات نہ رکھنے والے 18مشتبہ افراد کو حراست میں لیا گیا ہے، زیرحراست افرادکی شناختی دستاویزات کی بائیو میٹرک نظام کے ذریعے چیکنگ کی جا رہی ہے۔

متعلقہ عنوان :