افغانستان ، دو بنگلہ دیشی شہری لاپتہ ہو گئے

ہفتہ 19 مارچ 2016 13:21

کابل(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔19 مارچ۔2016ء) افغانستان میں دو بنگلہ دیشی لاپتہ وہ گئے غیر ملکی خبررساں ادارے کے مطابق افغان صوبہ قندوز کے ترجمان عبدالوصی باسیل نے بتایا کہ دو بنگلہ دیشی شہری صوبہ قندوز سے اپنے ایک افغان ساتھی اور ڈرائیور کے ہمراہ صوبہ بغلان جا رہے تھے کہ بغلان کے ضلع مارکیزی میں نامعلوم مسلح افراد نے ان کی گاڑی کو روکا اور انہیں نامعلوم مقام کی طرف لے گئے انہوں نے کہا کہ اغواء کئے جانے والے دونوں شہری پراک بنک کے لئے کام کر رہے تھے انہوں نے کہا کہ دونوں مغویوں کی تلاش کے لئے کوششیں شروع کر دی گئی ۔

متعلقہ عنوان :