ٹوپی، ڈیزل ،پٹرول اور سی این جی کی قیمتوں میں ریکارڈ کمی کے بعد مردان ڈویژن میں پبلک ٹرانسپورٹروں نے کرایوں میں کمی کر دی

ہفتہ 19 مارچ 2016 13:23

ٹوپی(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔19 مارچ۔2016ء) آر ٹی اے مردان نے ڈیزل ،پٹرول اور سی این جی کی قیمتوں میں ریکارڈ کمی کے بعد مردان ڈویژن میں پبلک ٹرانسپورٹ کے کرایوں میں کمی کا نیا کرایہ نامہ جاری کر دیا تفصیلات کیمطابق کمشنر چئیرمین آر ٹی اے مردان ڈویژن نے نوٹیفیکیشن نمبرSO(ENVT&TRN)I-16/VOL-11/1415-58کے تحت بسوں ،فلائنگ کوچ ،پک اپ اور دیگر پبلک ٹرانسپورٹ کے کرایوں میں نمایاں کمی کا اعلان کر تے ہوئے سی این جی ،پٹرول اور ڈیزل پر چلنے والے پبلک ٹرانسپورٹ گاڑیوں بحساب 0.

(جاری ہے)

86پیسے فی کلومیٹر کرایہ کو نافذالعمل کر دیا نئے کرایہ نامے کے مطابق مردان سے تحت بھائی 10روپے،مردان سے پشاور موٹر وے49 روپے ،صوبی سے پشاور موٹر وے 80روپے ،ٹوپی سے صوابی 14روپے،ٹوپی سے جہانگیرہ 28روپے مردان سے صوابی43روپے ،مردان سے چارسدہ 24روپے ،ٹوپی سے اتلہ44روپے،ٹوپی سے چھوٹا لاہور26روپے ،ٹوپی سے مردان 57روپے ،ٹوپی سے پشاور94روپے ،صوابی سے شیوہ اڈہ15روپے،صوابی سے شہباز گڑی 30روپے کرایہ مقرر کر دیا ،اس سلسے میں انچارج ٹریفک ضلع صوابی جناب علی خان نے عوام سے اپیل کی کہ وہ نئے کرایہ نامہ کے مطابق زیادہ کرایہ وصال کرنے والے ٹرانسپورٹروں کی نشاندہی کریں خلاف ورزی کرنے والوں کیخلاف سخت کارروائی ہو گی انہون نے ضلع بھر کے اڈہ مالکان اور ٹرانسپوٹروں کو بھی ہدایت جاری کردی کہ وہ نئے کرایہ نامے کے مطابق عوام سے کرایہ وصول کریں تاکہ عوام کو پٹرول ،ڈیزل اور سی این جی میں ریکارڈ کمی کے ثمرات پہنچ سکیں۔

متعلقہ عنوان :