بہاولنگر،تیز رفتار منی ٹرک کی موٹر سائیکل کو ٹکر،دو طالب علم جاں بحق

ہفتہ 19 مارچ 2016 13:24

بہاول نگر(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔19 مارچ۔2016ء)عارف والا روڑ پر اڈا قادری مل کے قریب تیز رفتار منی ٹرک کی موٹر سائیکل کو ٹکردو طالب علم جاں بحق ورثاء اور اہل علاقہ کا روڈ بلاک کر کے شدید احتجاج مشتعل مظاہرین نے ٹرک کو آگ لگا دی ڈرائیور موقع سے فرارتفصیلات کے مطابق بہاولنگر کے نواحی علاقہ کوٹ لنگاہ کے رہائشی نہم جماعت کے طالب علم محمد ساجد اور محمد راشد جو کہ ماڑی میاں صاحب ہائی سکول میں پڑھتے تھے پرچہ دینے کے لئے موٹر سائیکل پر بہاولنگر قائد ملت ہائی سکول آ رہے تھے کہ اچانک پیچھے سے تیز رفتار منی ٹرک موٹر سائیکل سے ٹکر ا گیاجس کے نتیجہ میں موٹر سائیکل پر سوارمحمد ساجد اور محمد راشد گر گئے اور شدید زخمی ہو گئے شدید زخموں کی تاب نہ لاتے ہوئے موقع پر دم توڑ گئے جس پر ورثاء اور اہل علاقہ کی بڑی تعداد موقع پر پہنچ گئی اور روڈ بلاک کر کے شدید احتجاج کیا اور ٹرک کو آگ لگا دی اطلاع ملنے پر پولیس نے موقع پر پہنچ کر لاشوں کو قبضہ میں لیکر پوسٹ مارٹم کے لئے ڈسٹر کٹ ہسپتال منتقل کر دیااور کاروائی شروع کر دی منی ٹرک کا ڈرائیور موقع سے فوری طور پر فرار ہو گیا ۔