گزشتہ ہفتہ کے دوران 12 اشیائے ضروریہ کی قیمتوں میں کمی

ہفتہ 19 مارچ 2016 13:24

اسلام آباد(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔19 مارچ۔2016ء) 17 مارچ کو ختم ہونے والے ہفتہ کے دوران 12 اشیائے ضروریہ کی قیمتوں میں کمی جبکہ 31 کی قیمتوں میں استحکام اور صرف 10 اشیائے ضروریہ کی قیمتوں میں معمولی اضافہ ہوا ہے۔

(جاری ہے)

ادارہ برائے شماریات پاکستان (پی بی ایس) کی رپورٹ کے مطابق دوران ہفتہ کم آمدنی والے افراد کے لئے قیمتوں کے حساس اعشاریے میں 0.14 فیصد جبکہ متفرق افراد کے گروپ کیلئے ایس پی آئی میں 3.54 فیصد کا اضافہ ریکارڈ کیا گیا ہے۔ دوران ہفتہ 17 اشیائے ضروریہ کی قمیتوں میں کمی جبکہ 31 قیمتوں میں استحکام ریکارڈ کیا گیا ہے۔

متعلقہ عنوان :