فوڈ سیکورٹی ایکٹ عوام کے ساتھ شدید ناانصافی ہے ، میرواعظ

ہفتہ 19 مارچ 2016 13:28

سرینگر (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔19 مارچ۔2016ء) کل جماعتی حریت کانفرنس ”ع“ گروپ کے چیئرمین میر واعظ عمر فاروق نے حکومتی پالیسیوں کو عوام کش قرار دیتے ہوئے کہا ہے کہ جموں و کشمیر کے عوام جہاں گزشتہ 26 برسوں سے بالعموم سیاسی غیر یقینی کے ماحول میں بے پناہ مصائب جھیل رہے ہیں اب حکومتی سطح پر یہاں کے عوام کو روزمردہ کی ضرورتوں کے حوالے بھی شدید مشکلات کا سامنا ہے مرکزی جامع مسجد میں ایک اجتماع سے خطاب کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ نیشنل فوڈ سیکورٹی ایکٹ کا نفاذ عوام کے ساتھ شدید ناانصافی ہے انہوں نے کہا کہ ایسی ریاست جہاں کے لوگ چاول کھانے کے عادی ہیں اور چار سو گرام یومیہ استعمال کے حساب سے فی کس بارہ کلو چاول کی ماہانہ ضرورت ہے اور اس طرح تین افراد پر مشتمل کنبے کو بھی ایک ہزار سے لے کر بارہ سو روپے تک صرف چاول کے حصول پر اضافی خرچہ بردا شت کرنا پڑے گا جو کہ سراسر ناانصافی ہے ۔

متعلقہ عنوان :