بھارت کو پاکستانی فنکاروں کے بارے میں اپنی سوچ کو تبدیل کرناچاہیے ‘ نیئر اعجاز

ہفتہ 19 مارچ 2016 13:33

بھارت کو پاکستانی فنکاروں کے بارے میں اپنی سوچ کو تبدیل کرناچاہیے ‘ ..

لاہو ر(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آئی این پی۔19 مارچ۔2016ء)سینئر اداکار نےئر اعجاز نے کہا ہے کہ بھارت کو پاکستانی فنکاروں کے بارے میں اپنی سوچ کو تبدیل کرناچاہیے ،ہم بھارتی فنکاروں سے دوستی او رمحبت کرتے ہیں تو بھارتی حکومت کو بھی اس نظریے کو فروغ دینا چاہیے ۔

(جاری ہے)

ایک انٹرویو میں انہوں نے کہاکہ بھارت میں پاکستانی فنکاروں کے ساتھ غیر امتیازی سلو ک بند ہونا چاہیے ۔ بھارتی انتہا پسندی پاک بھارت فنکاروں کے حق میں نہیں اس امن کی فضاء برباد ہوجاتی ہے ۔نیئر اعجاز نے کہاکہ پاکستانی فنکاروں کو جو عز ت اپنے ملک پاکستان میں ملتی ہے وہ دنیا میں کسی اور جگہ نہیں مل سکتی ۔