الحمراء آرٹس کونسل میں مصوری کی نمائش 21مارچ سے شروع ہوگی

ہفتہ 19 مارچ 2016 13:37

لاہور(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آئی این پی۔19 مارچ۔2016ء)الحمراء آرٹس کونسل میں مصوری کی نمائش 21مارچ سے شروع ہوگی۔

(جاری ہے)

تفصیلات کے مطابق لاہورآرٹس کونسل (الحمراء)کے زیراہتمام حسین پھولوں سے سجی مصور انہ خطاطی میں گلہائے عقید ت بہ صورت اسمائے رسول ازنیئر احسان رشید کی نمائش 21مارچ2016ء بروز پیر بوقت سہ پہر 5بجے الحمراء آرٹ گیلری میں منعقد ہو رہی ہے ۔واضح رہے یہ نمائش 28مارچ 2016ء تک جاری رہے گی۔