ملیکہ شراوت فرانسیسی بوائے فرینڈ کے عشق میں غیر معمولی حد تک گرفتار

ہفتہ 19 مارچ 2016 13:41

ملیکہ شراوت فرانسیسی بوائے فرینڈ کے عشق میں غیر معمولی حد تک گرفتار

ممبئی(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آئی این پی۔19 مارچ۔2016ء) بولی ووڈ اداکارہ ملیکہ شراوت آجکل فرانسیسی بزنس مین کی محبت کا شکار ہیں۔ اداکارہ کی جانب سے حال ہی میں سماجی روابط کی سائٹس پر بوائے فرینڈسیرلے اکسنفینزکے ساتھ لی گئی تصاویر شیئر کی گئیں۔ اداکارہ کی طرف سے سماجی رابطے کی سائٹس پر لاتعداد تصاویر شیئر کرنے کے ساتھ ایک پیغام بھی شیئر کیا گیا۔

(جاری ہے)

انکا کہنا تھا کہ کسی ایسے انسان کی محبت میں گرفتار ہوناجو آپ سے محبت کرتا ہوایک غیر معمولی احساس ہے ، اور وہ آجکل ایسے ہی غیر معمولی احساس کے تجربے سے گزر رہی ہیں۔واضح رہے39سالہ اداکارہ کی جانب سے چند ماہ قبل رئیلٹی ٹی وی شو ”دی بچلریٹ انڈیا ، میرے خیالوں کی ملکہ“میں شادی کیلئے دھرم شالاسے تعلق رکھنے والے وجے سنگھ کا انتخاب کیاگیا تھا۔ زرائع کے مطابق ملیکہ شراوت اور سیرلے کو قریبی دوستوں نے آپس میں متعارف کرایا تھا۔یاد رہے اداکارہ جلد اپنی پہلی ہالی ووڈ فلم ”دی لوسٹ ٹومب “میں اداکاری کے جوہر دکھاتی نظر آئیں گی