پی پی ورکرز گروپ کا بینظیربھٹو کی یاد میں ثقافتی میلہ

میلے میں گلوکارہ سائرہ نسیم ، حمیر ارشد ، اور نوراں لعل ، نے آوازکا جادوجگایا‘اسرار شاہ نے خصوصی گیت سنا کر کارکنوں محظوظ کیا

ہفتہ 19 مارچ 2016 13:41

پی پی ورکرز گروپ کا بینظیربھٹو کی یاد میں ثقافتی میلہ

لاہور(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آئی این پی۔19 مارچ۔2016ء)لاہورمیں پیپلز پارٹی ورکرز گروپ نے شہید قائد بے نظیر بھٹو کی یاد میں ثقافتی میلے کا اہتمام کیا، فنکاروں نے اپنی آواز کا جادو جگایا اور جیالوں نے بھی خوب رنگ جمایا۔

(جاری ہے)

سابق وزیر اعظم اور پیپلز پارٹی کی چیئرپرسن محترمہ بے نظیر بھٹو کی یاد میں کارکنوں نے الحمرا کلچرل کپلیکس رنگا رنگ میلہ سجایا ، میلے کے مہمان خصوصی ناہید خان اور صفدر عباسی نے کہا کہ یہ کلچر ل شو گھٹن کے ماحول میں تازہ ہوا کا جھونکا ثابت ہوگا۔میلے میں گلوکارہ سائرہ نسیم ، حمیر ارشد ، اور نوراں لعل ، نے آوازکا جادوجگایا۔گلوکار اسرار شاہ نے اپنا خصوصی گیت سنا کر کارکنوں محظوظ کیا۔