ہالی ووڈ مووی’دی لیجنڈ آف ٹارزن‘کا ٹریلر جاری

ہفتہ 19 مارچ 2016 13:47

ہالی ووڈ مووی’دی لیجنڈ آف ٹارزن‘کا ٹریلر جاری

لاس اینجلس (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آئی این پی۔19 مارچ۔2016ء )ایکشن اور ایڈونچر سے بھرپور ہالی ووڈ مووی دی لیجنڈ آف ٹارزن کا ٹریلر جاری کردیا گیا ہے۔ فلم یکم جولائی کو بڑے پردے پر دکھائی جائے گی۔

(جاری ہے)

فلم کی کہانی ایک بچے کے گرد گھومتی ہے جس کا خاندان موسم کی سختیوں اور دشمنوں کی سازشوں کیوجہ سے برباد ہوجاتا ہے لیکن وہ بچہ اکیلا بچ جاتا ہے۔ پچے کی پرورش ایک بن مانس دیگر جانوروں سے مل کر کرتا ہے اور اسے سکھاتا ہے دشمنوں سے لڑنے کے گر تاکہ وہ بچہ بڑا ہوکر بدلہ لے سکے۔ کیا ٹارزن انتقام لینے میں کامیاب ہوپائے گا؟۔ فلم میں ٹارزن کا کردار نبھارہے ہیں الیگزینڈر اسکاسگارڈ جبکہ فلم کی دیگر کاسٹ میں مارگوٹ روبی، کرسٹوف والٹز، سیموئل جیکسن اور ڈیمون ہونسو شامل ہیں۔