نصیر آباد میں ایف سی اور خفیہ اداروں کی کارروائی 13 مشتبہ افراد کو حراست میں لے لیا

Mian Nadeem میاں محمد ندیم ہفتہ 19 مارچ 2016 13:49

کوئٹہ(ا ردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین-انٹرنیشنل پریس ایجنسی۔19مارچ۔2016ء) بلوچستان کے علاقے نصیر آباد میں ایف سی اور خفیہ اداروں نے کارروائی کرتے ہوئے 13 مشتبہ افراد کو حراست میں لے لیا جبکہ شر پسندوں کے تین ٹھکانے بھی تبا ہ کر دئیے۔

(جاری ہے)

ترجمان ایف سی کے مطابق ایف سی اور حساس ادراوں نے نصیر آباد کے علاقے چھتر اور گردو نواح میں مشترکہ کارروائی کی ، کارروائی کے دوران کالعدم تنظیم سے تعلق کے شبے میں 13 مشتبہ افراد کو حراست میں لیا گیا جبکہ شر پسندوں کے تین ٹھکانے تباہ کر دئیے گئے ، حراست میں لیے جانےوالے افراد سے مزید تفتیش کی جا رہی ہے۔

متعلقہ عنوان :