خالدمسعود نے ڈی پی او بھکر کا چارج سنبھال لیا

ہفتہ 19 مارچ 2016 13:52

بھکر۔19 مارچ(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔19 مارچ۔2016ء )خالدمسعود نے ڈی پی او بھکر کا چارج سنبھال لیا پولیس کے چاک و چوبند دستہ نے سلامی پیش کی ایس پی انوسٹی گیشن افتخار احمد ڈی ایس پی ہیڈ کواٹر غلام رازق آفس سپریننڈنٹ غلام عباس پی ایس او سیکورٹی انچارج ملک محمد شریف گھلو ریڈر ڈی پی او حیات اللہ خان رانا مظفر نے انکا استقبال کیا چارج سنبھالنے کے بعد ڈی پی او بھکر خالد مسعود نے وفد سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ پولیس اہلکار و آفیسران خدمت کے جذبہ سے کام کریں تو نوکری ان کے لیئے کسی عبادت سے کم نہیں ۔

(جاری ہے)

تھانہ جات میں عوام کو میرٹ پر انصاف کی فراہمی یقینی بنائی جائے انھوں نے کہا کہ میرا منشور عوام کی میرٹ پر انصاف کی فراہمی ہے مجرم جتنا با اثر ہو قانون سے بالا تر نہیں جو تھانیدار اچھا کام کرے گا اس کو شاباش اور غلط کام کرے گا اس کے خلاف کارروائی ہو گی گشت کے نظام کو موثر بنایا جائے اور اشتہاری ملزمان کی گرفتاری یقینی بنائی جائے سرچ آپریشن سماج دشمن کے خلاف کارروائی جاری رہے گی وفد میں احسان اللہ خان محسن قریشی شامل تھے اس موقع پر ایس پی انوسٹی گیشن زولفقار احمد بھی موجود تھے۔