انڈین ویلز ٹینس،جوکووچ اور نڈال مینز سنگلز سیمی فائنل میں پہنچ گئے

ہفتہ 19 مارچ 2016 13:53

کیلیفورنیا ۔ 19 مارچ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔19 مارچ۔2016ء) عالمی نمبر ایک نوویک جوکووچ اور 14 مرتبہ کے گرینڈسلام چیمپئن رافیل نڈال فتوحات برقرار رکھتے ہوئے انڈین ویلز ٹینس مینز سنگلز سیمی فائنل میں پہنچ گئے۔

(جاری ہے)

کیلیفورنیا میں جاری بی این پی پیرباس اوپن انڈین ویلز ٹینس ٹورنامنٹ میں کھیلے گئے مینز سنگلز ایونٹ کے کوارٹر فائنل میں سربین سٹار جوکووچ نے عمدہ کارکردگی کا مظاہرہ کرتے ہوئے حریف فرانسیسی پلیئر جوویلفریڈتسونگا کو سخت مقابلے کے بعد ٹائی بریک پر 7-6، (7-2) اور 7-6، (7-2) سے ہرا کر سیمی فائنل میں پہنچنے کا اعزاز حاصل کیا، سیمی فائنل میں جوکووچ کا مقابلہ رافیل نڈال سے ہو گا جنہوں نے کوارٹر فائنل میں جاپان کے کائی نیشکوری کو 6-4 اور 6-3 سے شکست دی تھی۔

دیگر کوارٹر فائنل میں میلوس راؤنک اور ڈیوڈ گوفن نے کامیابیاں حاصل کیں۔