ورلڈ ٹی ٹونٹی ،بھارتی ٹیم کو ایونٹ سے باہر ہونے کے لالے پڑ گئے

ہفتہ 19 مارچ 2016 14:02

ورلڈ ٹی ٹونٹی ،بھارتی ٹیم کو ایونٹ سے باہر ہونے کے لالے پڑ گئے

کولکتہ(اردو پوائنٹ تازہ ترین اخبار ۔19مارچ2016ء ) ورلڈ ٹی ٹونٹی کے لیے سب سے فیورٹ کہی جانے والی بھارتی ٹیم کو ایونٹ سے باہر ہونے کے لالے پڑ گئے ہیں ۔

(جاری ہے)

بھارت میں جاری ورلڈ ٹی ٹونٹی کے لیے میزبان ملک کو ٹائٹل کی سب سے فیورٹ ٹیم قرار دیا جارہا تھا تاہم نیوزی کیخلاف پہلے میچ میں عبرت ناک شکست کے بعد دھونی الیون کو ایونٹ سے باہر ہونے کے لالے پڑتے نظر آرہے ہیں ۔

میزبان ٹیم اگر آج پاکستان کیخلاف ایڈن گارڈنز پر شیڈول ہائی وولٹیج مقابلے میں شکست سے دوچار ہوئی تو اس کا ایونٹ کے سیمی فائنل میں پہنچنا مزید دشوار ہوجائے گا اور پھر ہندوستانی عوام کو اپنی ٹیم کے سیمی فائنل کھیلنے کا چانس بننے کے لیے آسٹریلیا اور نیوزی لینڈ میں سے ایک کی جانب سے بری پرفارمنس کا انتظار کرنا پڑے گا ۔