ڈیرہ ‘موسیٰ ٹاؤن اور مریالی میں سیکیورٹی فورسز کاسرچ آپریشن ‘32 مبینہ افراد گرفتار ‘اسلحہ برآمد

ہفتہ 19 مارچ 2016 14:04

ڈیرہ اسماعیل خان (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آئی این پی۔19 مارچ۔2016ء) موسیٰ ٹاؤن اور مریالی میں سیکیورٹی فورسز نے سرچ آپریشن کے دوران 32 مبینہ افراد کو گرفتار کر کے اسلحہ برآمد کرلیا۔

(جاری ہے)

ہفتہ کو موسیٰ ٹاؤن اور مریالی میں سیکیورٹی فورسز نے سرچ آپریشن کے دوران 32 افراد کو گرفتار کرلیا، ملزمان سے 13رائفلز ، بارہ بندوقیں اور 13پستول برآمد کئے ہیں۔ ملزمان کے خلاف مقدمہ درج کر کے مزید تفتیش شروع کر دی گئی ہے۔

متعلقہ عنوان :