اب تک 64فیصد خاندان اپنے گھروں کو جا چکے ہیں ‘واپس جانے والے خاندانوں کی تعداد ایک لاکھ 62ہزار ہے

فاٹا ڈیزاسٹر مینجمنٹ اتھارٹی نے فاٹا میں آئی ڈی پیز کی واپسی کی رپورٹ جاری کر دی

ہفتہ 19 مارچ 2016 14:06

پشاور (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آئی این پی۔19 مارچ۔2016ء) فاٹا ڈیزاسٹر مینجمنٹ اتھارٹی(ایف ڈی ایم اے) نے فاٹا میں آئی ڈی پیز کی واپسی کی رپورٹ جاری کر دی، اب تک 64فیصد خاندان اپنے گھروں کو جا چکے ہیں جبکہ واپس جانے والے خاندانوں کی تعداد ایک لاکھ 62ہزار ہے۔

(جاری ہے)

ہفتہ کو ایف ڈی ایم اے نے آئی ڈی پیز کی واپسی کی رپورٹ جاری کرتے ہوئے کہا ہے کہ 64فیصد خاندان اپنے گھروں میں جا چکے ہیں جبکہ واپس جانے والے خاندانوں کی تعداد ایک لاکھ 62ہزار ہے۔

رپورٹ کے مطابق 42ہزار ماثرہ خاندانوں نے نقل مکانی نہیں کی تھی، نقل مکانی نہ کرنے والے متاثرین کو گھروں میں ہی آئی ڈی پیز قرار دیا گیا، ایف ڈی ایم اے کے مطابق سب سے زیادہ 67ہزار متاثرہ خاندان خیبرایجنسی واپس گئے جبکہ جنوبی وزیرستان کے 20فیصد شمالی وزیرستان کے 36فیصدمتاثرین واپس گئے

متعلقہ عنوان :