لاہور ہائیکورٹ نے موسیٰ پاک ٹرین کا لاہور سے راولپنڈی روٹ تبدیل کرنے کا نوٹیفکیشن معطل کر دیا

ہفتہ 19 مارچ 2016 14:06

لاہور( اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔19 مارچ۔2016ء) لاہور ہائیکورٹ نے موسیٰ پاک ٹرین کا لاہور سے راولپنڈی روٹ تبدیل کرنے کا نوٹیفکیشن معطل کر دیا ۔ ہائیکورٹ نے حکم امتناعی جاری کرتے 15اپریل سے روٹ پرعملدرآمد روکدیا ۔ گزشتہ روز لاہو رہائیکورٹ کے جسٹس عبادالرحمن لودھی نے شہری تاج محمد کی درخواست پر عبوری حکم جاری کیا ۔

(جاری ہے)

درخواست گزار نے موقف اختیار کیا تھاکہ لاہور ملتان روٹ پر سینکڑوں شہری روزانہ سفر کرتے ہیں اور یہ ایک منافع بخش روٹ ہے۔

ریلوے نے ٹرانسپورٹ مافیا سے مل کر موسیٰ پاک ٹرین کا روٹ تبدیل کر دیا ہے اوراب ٹرین کا روٹ لاہور سے تبدیل کر کے ملتان براستہ فیصل آباد راولپنڈی کر دیا ۔ ہائیکورٹ نے چیئرمین ریلوے سمیت فریقین کو نوٹس جاری کرتے ہوئے 12مئی کو جواب طلب کر لیا ۔

متعلقہ عنوان :