موسم اور بارش کی شدت کے باعث ووٹرز کا اندراج متاثر ہوا ہے، عبدالرشید ترابی

ہفتہ 19 مارچ 2016 14:16

باغ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔19 مارچ۔2016ء) جماعت اسلامی آزاد جموں وکشمیر کے امیر عبدالرشید ترابی نے کہا ہے کہ موسم اور بارش کی شدت کے باعث ووٹرز کا اندراج متاثر ہوا ہے چیف الیکشن کمشنر اس کی تاریخ کی توسیع کریں،کشمیرکونسل کے فنڈز اور آزاد حکومت کے صوابدیدی فنڈز کی دھڑا دھڑ تقسیم پر چیف الیکشن کمشنر پائندی عائد کروائیں،پاکستان کی قومی جماعتوں کی آزاد کشمیر میں مداخلت اور ڈکٹیشن سے کشمیریوں کا وقار مجروع ہوتا ہے جماعت اسلامی آزاد جموں وکشمیر اپنا پارلیمانی بورڈ رکھتی ہے اور ہمارے فیصلے یہاں ہوتے ہیں اور پاکستان جماعت سے ہمارا نظریاتی اور اصولی تعلق ہے وہ ہمارے فیصلوں کی توثیق کرتے ہیں ہمارا باہم احترام کا رشتہ ہے ،آزاد کشمیرمیں پاکستان کی قومی جماعتوں کی شاخیں نہیں ہونی چاہیں،کشمیریوں کو اپنے حالات کے مطابق فیصلہ کرنے کا موقع ملنا چاہیے ان خیالات کااظہار انہوں نے نجی ٹی وی چینل سے گفتگو اور عوام رابطہ مہم کے دوران کارنر میٹنگز سے خطاب کرتے ہوئے کیا،نجی ٹی وی چینل کے سوالوں کا جواب دیتے ہوئے عبدالرشید ترابی نے کہا ہے کہ پاکستان مسلم لیگ ن کی کشمیر پالیسی اور ممتاز قادری کی شہادت کے بعد جو منظر نامہ بنا ہے اس سے ہمارے اور مسلم لیگ ن آزاد کشمیر کے درمیان سیٹ ایڈجسٹ منٹ کے امکانات بھی ختم ہو گئے ہیں جماعت اسلامی اپنے بل بوتے پر انتخابات جیتنے کی تیاری کررہی ہے اور دیگر جماعتوں سے سیٹ ایڈجسٹمنٹ کے آپشن کو کھلا رکھا ہے انہوں نے کہا کہ ہمارا امیدوار بہترین لائحہ عمل اور شاندار کارکردگی کے ساتھ میدان میں اترے ہیں اور اسی بنیاد پر پارلیمانی نمائندگی حاصل کریں گے ،انہوں نے کہا کہ آزاد کشمیر کے بہادر اور غیور عوام اسلام آباد کی طرف دیکھنے کے بجائے اپنے اندر پورا اعتماد پیدا کریں اور اپنے نمائندے آزادنہ مرضی سے منتخب کریں تاکہ ہمارے مسائل حل ہوں جماعت اسلامی کی سماجی خدمت اور کارکردگی لوگوں کے سامنے ہے اور اسی بنیاد پر ہم عوام کے پاس جا رہے ہیں کہ وہ مینڈیٹ دیں تا کہ ہم قومی خزانے کو پوری امانتدار ی اور دیانتدار ی کے ساتھ استعمال کریں تا کہ آزاد خطے کے مسائل حل ہوں انہوں نے کہا کہ امانتدار اوردیانتدار اور خوف خدا رکھنے والی قیادت ہی عوام کی تقدیر بدل سکتی ہے لوٹ مار کرنے والے کروڑوں روپے دے کر ٹکٹ حاصل کرنے والے اور کروڑوں روپے سے عوام کے ضمیر خرید کر یا دھنس اور دھاندلی سے اسمبلی ممبر بننے والے عوام کے خیر خواہ نہیں ہو سکتے اور نہ ہی عوام کے مسائل حل کر سکتے ہیں انہوں نے کہا کہ جماعت اسلامی نے ثابت کیا ہے کہ وہ عوام کی خدمت کی صلاحیت رکھتی ہے ،تحریک آزادی کشمیر میں ہمارا تاریخی کردار سب کے سامنے ہے،متاثرین زلزلہ اور متاثرین سیلاب اور دیگر آفات سماوی پر ہماری خدمات کا پوری قوم اعتراف کرتی ہے انہو ں نے کہا کہ عوام جماعت اسلامی پر اعتماد کریں تو ہم یکساں نصاب تعلیم رائج کریں گے جس سکول میں صدر کا بیٹا پڑھے گا اسی سکول میں مزدور کا بیٹا بھی پڑھے گا جو کتا ب صدر کا بیٹا پڑھے گا وہی کتاب چوکیدار کا بیٹا بھی پڑھے گا ،صحت کے حوالے سے جماعت اسلامی 5بڑی بیماریوں کا مفت علاج فراہم کرے گی ،جماعت اسلامی کو اقتدار ملا تو نوجوانوں کے لیے روزگار کے مواقع فراہم کرے گی بیروزگار نوجوانوں کے لیے بیروزگاری الاونس فراہم کرے گی ریاستی وسائل کو براؤکار لاکر ریاست کو خود کفیل بنائے گی ،لوڈ شیڈنگ جیسے عذاب سے آزاد خطے کے عوام کو نجات دلائے گی آزاد خطہ بے پناہ قدرتی وسائل سے مالا مال ہے بد قسمتی سے کرپٹ قیادت ان وسائل کو عوام کی فلاح وبہبود پر استعمال کرنے کے بجائے ذاتی مفاد کے لیے استعمال کرتی رہی ہے انہوں نے کہا کہ عدالتی نظام کی اصلاح کریں گے انصاف غریبوں کو گھر کی دہلیز پر فراہم کریں گے ،عوام نے 70سال تک ان کو باری بار ی آزما کر دیکھ لیا ہے اب جماعت اسلامی کو بھی آزمائیں ۔

متعلقہ عنوان :