وزیر اعظم محمد نواز شریف ایک روزہ دورہ پر 22مارچ کو مظفرآباد آئینگے،لیگی قیادت سے اہم ملاقاتیں کریں گے

ہفتہ 19 مارچ 2016 14:16

مظفرآباد(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔19 مارچ۔2016ء) وزیر اعظم پاکستان میاں محمد نواز شریف ایک روزہ دورہ پر 22مارچ کو مظفرآباد آئیں گے جہاں آمدہ الیکشن کے حوالے سے لیگی قیادت سے اہم ملاقاتیں کرینگے۔ جبکہ آزاد کشمیر میں ن لیگ کے اندر اختلافات اور ناراضگی ختم کرنے کے لیے پالیسی بھی طے کریں گے۔ تمام ترانتظامات مکمل۔ تفصیلات کے مطابق 22 مارچ2016کو وزیر اعظم پاکستان میاں محمد نواز شریف مظفرآباد کاایک روزہ دورہ کریں گے۔

(جاری ہے)

وہ آزاد کشمیر کے آمدہ الیکشن 2016 کے حوالے سے مسلم لیگ ن کی قیادت سے ملاقات بھی کریں گے۔ اور حالیہ وفاقی قیادت مسلم لیگ ن کے فیصلوں کے بعد جو بحران آزاد کشمیر مسلم لیگ نے کے اندر پایاجارہا ہے اس کو وزیراعظم پاکستان میاں محمد نواز شریف کرنے سمیت اہم پالیسی واضع کریں گے۔ ذرائع کے مطابق دورہ وزیر اعظم پاکستان میاں محمد نواز شریف کا مظفرآباد کی آمد پر مسلم لیگ ن کو خیر باد کہنے والی شخصیات نے پھر ایک مرتبہ تھوڑی دیر کے لیے روک دیا گیا کسی دوسری جماعت میں جانے کا فیصلہ دورہ مظفرآباد کے بعد کیا جائے گا جبکہ میاں محمد نواز شریف کی آمد پر آزاد کشمیر بھر سے پولیس نفری مظفرآباد طلب سیکورٹی انتظامات کیے جائیں گے۔

متعلقہ عنوان :