پاک بھارت ٹاکرا، وزیراعظم نواز شریف بھی میچ دیکھیں گے

Sumaira Faqir Hussain سمیرا فقیرحسین ہفتہ 19 مارچ 2016 14:20

پاک بھارت ٹاکرا، وزیراعظم نواز شریف بھی میچ دیکھیں گے

لاہور(اُردو پوائنٹ تازہ ترین اخبار۔19مارچ 2016ء) : کرکٹ کے میدان میں روایتی حریفوں پاکستان اور بھارت کے مابین آج شام ہونے والے زبردست ٹاکرے نے سوشل میڈیا صارفین سمیت تمام افراد کی توجہ اپنی جانب مبذول کروا رکھی ہے۔ یہی نہیں کرکٹ شائقین نے میچ کا لطف دوبالا کرنے کے لئے بڑی بڑی اسکریننگز کا انتظام بھی کر رکھا ہے۔

(جاری ہے)

سیاست کے میدان میں موجود بھی تمام رہنما اپنی قومی کرکٹ ٹیم کی سپورٹ میں سیاست سے بالاتر ہو کر پاکستان کی جیت کے لیے دعاگو ہیں۔

وہیں وزیر اعظم پاکستان میاں محمد نواز شریف نے بھی پاک بھارت میچ ایک پُر سکون ماحول میں دیکھنے کا فیصلہ کیا ہے۔ ذرائع کے مطابق وزیر اعظم نواز شریف آج پاک بھارت ٹاکرا جاتی امرا میں ملاحظہ کریں گے جہاں ان کے ہمراہ ان کے اہل خانہ بھی موجود ہوں گے۔