کراچی ‘ مبینہ خودکش حملہ آور سمیت2دہشت گردوں کو ہلاک کردیا

ہفتہ 19 مارچ 2016 14:21

کراچی(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔19 مارچ۔2016ء) کراچی میں محمود آباد کے علاقے کشمیر کالونی میں حساس ادارے کی نشاندہی پر پولیس نے کارروائی کرتے ہوئے مبینہ خودکش حملہ آور سمیت2دہشت گردوں کو ہلاک کردیا ‘ملزمان سے بم اوردیگراسلحہ برآمدہوا ہے۔

(جاری ہے)

پولیس کے مطابق محمود آباد کی کشمیرکالونی میں حساس ادارے کی نشاندہی پر پولیس نے ایک مکان کو گھیرے میں لے کر چھاپہ مارا کہ اندر موجود ملزمان نے پولیس پر فائرنگ کردی ‘جوابی فائرنگ سے 2ملزمان شدید زخمی ہوگئے جنہیں جناح ہسپتال منتقل کیا جارہا تھا کہ راستے میں زخموں کی تاب نہ لاتے ہوئے دونوں ملزمان ہلاک ہوگئے۔

پولیس کے مطابق ملزمان سے خود کش جیکٹ، بم اوردیگراسلحہ برآمد ہوا ہے ،بم ڈسپوزل اسکواڈ کے عملے نے دہشت گردوں سے برآمد خودکش جیکٹ ناکارہ بنادی ‘ علاقے میں سرچ آپریشن مکمل ہوگیا اور مزیدکوئی گرفتاری عمل میں نہیں آئی ہے۔