2ہزار 5 سو سکولوں کو یکم اپریل سے باقاعدہ” پیف“ کے حوالے کردیاجائے گا

سکولوں کی پراپرٹی محکمہ تعلیم کی ہی ملکیت رہے گی،سکول ایجوکیشن پنجاب نے نئی فہرستوں کو حتمی شکل دے دی

ہفتہ 19 مارچ 2016 14:31

لاہور(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔19 مارچ۔2016ء) دو ہزارپانچ سو سے زائد سکولوں کو یکم اپریل سے باقاعدہ” پیف“ کے حوالے کردیاجائے گا۔ پنجاب کے مختلف اضلاع میں تعلیمی اداروں کو نئے تعلیمی سال سے پنجاب ایجوکیشن فاؤنڈیشن پیف کے حوالے کرنے کیلئے حکومت پنجاب نے اقدامات حتمی شکل دے دی ہے۔

(جاری ہے)

پنجاب ایجوکیشن فاوٴنڈیشن کے مطابق ہمارے حوالے کئے جانیوالے سکولوں کی پراپرٹی محکمہ تعلیم کی ہی ملکیت رہے گی تاہم صوبہ بھر کے 36 اضلاع میں آئندہ تعلیمی سال میں پانچ ہزار کے قریب سرکاری سکولوں کو پیف کے حوالے کیا جائیگا ۔

تاہم امسال مجموعی طور پر اڑھائی ہزار سکولوں کو پیف کے حوالے کرنے کیلئے سکول ایجوکیشن پنجاب نینئی فہرستوں کو حتمی شکل دے دی باقی دوسرے اور تیسرے مرحلہ میں سکولوں کو پیف کے حوالے کیا جائیگا۔

متعلقہ عنوان :