چنگا پانی پراجیکٹ میں مالی بے ضابطگیوں ، تحریک التواء ر جمع
ہفتہ 19 مارچ 2016 14:31
لاہور(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔19 مارچ۔2016ء) مسلم لیگ ق کی رکن صوبائی اسمبلی خدیجہ عمرفاروقی نے چنگا پانی پراجیکٹ میں مالی بے ضابطگیوں ، بدعنوانیوں پر خدیجہ عمر فاروقی نے پنجاب اسمبلی میں تحریک التوائے کار جمع کروادی ۔اپنی تحریک التوائے کار جمع کروانے کے بعد صحافیوں سے گفتگو کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ 10کروڑ کی نئی پائپ لائن بچھانے کے باوجود سیوریج کا 100فیصد پانی نئی پائپ لائن میں شامل ہونا تشویشناک اور انسانی جانوں کیلئے انتہائی نقصان دہ اور بیماریاں پھیلانے کا سبب بن رہا ہے انہوں نے کہا کہ آرسینک فری فلٹریشن پلانٹ بھی شہریوں کا صاف پانی فراہم کرنے میں ناکام رہے ہیں ۔
خدیجہ فاروقی نے کہا کہ 40کروڑ روپے کی خطیر رقم خرچ کرنے کے بعد بھی لاہور کے شہری صاف پانی سے محروم ہیں ۔(جاری ہے)
شہر میں16ٹیوب ویلوں کا پانی تاحال مضر صحت ہے۔انہوں نے کہا کہ ہم ن لیگ کی کرپشن بے نقاب کرتے رہینگے ۔شفافیت کے خودساختہ دعوؤں کو بے نقاب کرینگے،حکومت اور گڈ گورننس نام کی کوئی چیز ہوتی تو محکمہ میں آئے روز کرپشن کی کہانیاں عوام کو سننے کو نہ ملتی،انہوں نے کہا کہ ایڈیٹر جنرل پاکستان کی2013-14کی رپورٹ میں پنجاب حکومت کی کرپشن کی ہوشربا کہانی ثبوتوں کے ساتھ درج ہے۔ حکمرانوں کی نااہلی اور کرپشن کی وجہ سے پنجاب کے ذمہ واجب الاد قرضہ900ارب سے تجاوز کرچکا ہے۔
متعلقہ عنوان :
مزید اہم خبریں
-
امریکی محکمہ خارجہ نے دنیا بھر میں انسانی حقوق کی صورتِ حال پر سالانہ رپورٹ جاری کر دی
-
ایرانی میزائلوں نے کس طرح اسرائیلی کثیر الجہتی، مربوط خودکار فضائی دفاعی نظام کے حصار کو کیسے توڑا؟ حملہ کتنا کامیاب رہا سیٹلائٹ تصاویر سے جائزہ
-
ٹک ٹاک کی نئی ایپ پر یورپی یونین کا کمپنی کو الٹی میٹم
-
شوہر نے پیسے نہ دینے پر بیوی کی ناک اور کان کاٹ دیئے
-
شہریوں کو آئین و قانون کے تحت دستیاب سہولیات سے روگردانی نہیں ، لاپتہ افراد کے مسئلہ کا سیاسی حل بھی نکالناہو گا، سینیٹر اعظم نذیر تارڑ
-
علی گڑھ مسلم یونیورسٹی کی تاریخ میں پہلی خاتون وائس چانسلر
-
بشریٰ بی بی کی تشویشناک حد تک بگڑتی صحت سنجیدگی کی متقاضی ہے، چیئرمین پی ٹی آئی
-
پاکستان چھوڑنے والے غیرقانونی افغانیوں کی تعداد 5لاکھ 42ہزار سے متجاوز
-
اٹک ،پب جی گیم نے دوست کے ہاتھوں دوست کا قتل کروا دیا،ملزم گرفتار
-
بشریٰ بی بی مکمل فٹ قرار، طبی رپورٹ اعلیٰ حکام کو ارسال
-
پاکستان کو 1.1 ارب ڈالرقسط کی منظوری کیلئے آئی ایم ایف بورڈ اجلاس 29 اپریل کو ہوگا
-
جون تک زرمبادلہ کے ذخائر9 سے 10 ارب ڈالرتک پہنچ جائیں گے، محمد اورنگزیب
UrduPoint Network is the largest independent digital media house from Pakistan, catering the needs of its users since year 1997. We provide breaking news, Pakistani news, International news, Business news, Sports news, Urdu news and Live Urdu News
© 1997-2024, UrduPoint Network
All rights of the publication are reserved by UrduPoint.com. Reproduction without proper consent is not allowed.