ملک میں تیسری پولیو مہم کے دوران 46 ہزار 9 سو 67 بچوں کے والدین نے پولیو کے قطرے پلانے سے انکار کیا

ہفتہ 19 مارچ 2016 14:41

اسلام آباد (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔19 مارچ۔2016ء) ملک میں تیسری پولیو مہم کے دوران 46 ہزار 9 سو 67 بچوں کے والدین نے پولیو کے قطرے پلانے سے انکار کیا ۔ مہم کے دوران ایک لاکھ 30 ہزار 632 بچوں کو پولیو کے قطرے پلائے گئے ہیں ملک میں جاری مہم کے دوران بارش اور برفبار ی سے کچھ علاقوں میں پولیو کے قطرے نہیں پلائے جا سکے ان بچوں کو پولیو کے قطرے پلانے کے لئے نئی تاریخ کا اعلان جلد کیا جائے گا گزشتہ سال اکتوبر میں برطانیہ میں ہونے والی پولیو کے حوالے سے اجلاس میں پشاور ویلی اور فاٹا کو پولیو پلانے والے مرکز اعلان کیا گیا تھا اور اس خدشے کا اظہار کیا گیا تھا کہ دنیا میں پولیو کے وائرس کے آخری جراثیم اس علاقے میں پائے جاتے ہیں آئی ایم ایف نے نومبر 2012 میں عالمی امداد دینے ولاے ادارے کی رپورٹ پر پاکستان پر سفری پابندیاں عائد کرنے کی تجویز دی تھی جس پر مئی 2014 میں پاکستان پر سفری پابندیاں عائد کر دی گئی تھیں دنیا میں پولیو کے حوالے سے رپورٹ ہونے والے ممالک میں پاکستان اور افغانستان ہی ہیں قومی ایمرجنسی آپریشن سینٹر کی جانب سے جاری کردہ ڈیٹا کے مطابق 14 مارچ کو شروع ہونے والی پولیو مہم میں ملک بھر کے پانچ سال سے کم عمر 36 ملین بچوں کو پولیو کے قطرے پلانے کا حدف رکھا گیا تھا ۔

(جاری ہے)

ای او سی ذرائع کے مطابق اس مہم کے دوران 35.19 ملین بچوں کو پولیو کے قطرے پلائے گئے جس میں سے 3.57 ملین بچے ایسے ہیں جن کو پہلے مرحلے میں پولیو کے قطرے نہیں پلائے جا سکے لیکن مسلسل گھر گھر مہم کے دوران 2.61 ملین بچوں کو پولیو کے قطرے پلائے گئے ہیں ذرائع نے مزید بتایا ہے کہ 83 ہزار 332 والدین نے اپنے بچوں کو پولیو کے قطرے پلانے سے انکار کر دیا تھا لیکن ان کے گھروں میں دوبارہ جانے پر پولیو کے قطرے سے انکار کرنے والوں میں کمی آئی ہے اور یہ تعداد 46 ہزار 967 تک رہ گئی ہے ۔

متعلقہ عنوان :