ملک میں رواں مالی سال 2015-16 کے ابتدائی 7ماہ کے دوران بلیک ٹی کی درآمد میں108421ٹن کی ریکارڈ اضافہ

ہفتہ 19 مارچ 2016 14:43

اسلام آباد(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔19 مارچ۔2016ء) ملک میں رواں مالی سال 2015-16 کے ابتدائی 7ماہ کے دوران بلیک ٹی کی درآمد میں108421ٹن کی اضافہ ریکارڈ کیا گیا ہے پاکستان بیوروشماریات کی جانب سے جاری کردہ اعددوشمار کے مطابق رواں مالی سال 2015-16 کے ابتدائی 7ماہ کے دوران بلیک ٹی کی درآمد میں گذشتہ سال کے اسی عرصہ کی نسبت108421ٹن کی اضافہ ریکارڈ کیا گیا ہے 2014-15کے پہلے سات ماہ کے دوران بلیک ٹی کی درآمد 92598ٹن ریکارڈ کی گئی تھی اعددوشمار کے مطابق چائے کی درآمد میں 2013-14سے اضافہ دیکھا جا رہا ہے 2013-14میں چائے کی درآ مد5 133,14ٹن دیکھی گئی تھی جبکہ 2014-15میں چائے کی درآمد 152,243ٹن ریکارڈ کی گئی تھی پاکستان ٹی ایسوسی ایشن کے چیرمین کے مطابق پاکستان کینیا سے سب سے زیادہ چائے منگوانے والا ملک ہے جنوری 2016کے دوران پاکستان نے کینیا سے 11.02ملین ٹن کی چائے درآمد کی ہے اس کے علاوہ بارش زیادہ ہونے کی وجہ سے کینیا کی چائے کی پیداوار میں 2015کی نسبت2016میں اضافہ ریکارڈ کیا گیا ہے