بارانی علاقوں میں مونگ پھلی کی کاشت وسط مارچ سے اپریل کے آخر تک کی جا سکتی ہے ‘ محکمہ زراعت پنجاب

ہفتہ 19 مارچ 2016 14:43

لاہور(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔19 مارچ۔2016ء)محکمہ زراعت پنجاب نے کہاہے کہ بارانی علاقوں میں مونگ پھلی کی کاشت دبائے ہوئے وترمیں وسط مارچ سے اگلے ماہ اپریل کے آخر تک کی جا سکتی ہے لہٰذاگندم کی کاشت سے محروم رہ جانیوالے بارانی علاقوں میں کاشتکار مونگ پھلی کاشت کرسکتے ہیں تاہم ایسے علاقہ جات جہاں کسی وجہ سے گندم کی کاشت نہ کی جاسکی ہو وہاں حالیہ حاصل کردہ وتر کے صحیح استعمال کو یقینی بنانے کیلئے مونگ پھلی کی کاشت شروع کردی جائے۔

(جاری ہے)

ترجمان کے مطابق کاشتکار مونگ پھلی کی کاشت کیلئے زمین کو اچھی طرح تیار کرلیں اور بہتر پیداوار کیلئے پانی کے اچھے نکاس والی قدرے ریتلی میرازمین کا انتخاب کیا جائے۔ کاشتکار زمین کی تیاری کے وقت گہرا ہل چلائیں تاکہ اوپر والی مٹی مکمل طور پر نیچے چلی جائے اور جڑی بوٹیاں بھی تلف ہو جائیں۔