انگلینڈ افریقہ میچ نے جوئے کی مارکیٹ کریش کردی

ہفتہ 19 مارچ 2016 14:55

ممبئی، اسلام آباد(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔19 مارچ۔2016ء) ممبئی میں انگلینڈ اور ساؤتھ افریقہ کے مابین ہونے والے میچ میں انگلینڈ کرکٹ ٹیم کی جیت نے جوئے کی مارکیٹ کو کریش کردیا جس سے جواری لٹ گئے ۔

(جاری ہے)

تفصیلات کے مطابق انگلینڈ اور ساؤتھ افریقہ کے مابین ہونے والے میچ میں ساؤتھ افریقہ نے پہلے بیٹنگ کرتے ہوئے انگلینڈ کو 230رنز کا ایک پہاڑ جیسا ہدف دیا تو جواریوں نے بے دھڑک ساؤتھ افریقہ پر کروڑوں روپے کا جوا لگا دیا اور امید کرنے لگے کہ ساوتھ افریقہ باآسانی یہ میچ جیت جائے گا لیکن انگلینڈ پلیئرز نے جارحانہ کھیل کا مظاہرہ کرتے ہوئے پہاڑ جیسے ہدف کو باآسانی حاصل کرکے جواریوں کی کمر توڑ دی ہے جس سے سٹے بازوں کی دنیا میں بھونچال آگیا ار جواری پاک بھارت ٹاکرے میں بھارت کو فیورٹ ہونے کے باوجود بھارت پر پیسہ لگانے سے ڈرنے لگے انگلنیڈ اور بھارت کے جواریوں نے پاکستان پر 1.62 پیسے اور بھارت پر 50پیسے ریٹ کھولا جس کا مطلب ہے کہ پاکستانی ٹیم کی جیت پر ایک روپیہ لگانے سے ایک روپے باسٹھ پیسے ملیں گے اور بھارت پر ایک روپیہ لگانے پر پچاس پیسے ملیں گے

متعلقہ عنوان :