Live Updates

روایتی حریفوں کے درمیا ن میچ کے باعث کراچی میں تمام ثقافتی سرگرمیاں ملتوی رہیں

ہفتہ 19 مارچ 2016 14:58

کراچی(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔19 مارچ۔2016ء) ہونے والے اس شاندار اور سنسنی خیز مقابلے کیلیے پاکستان بھر میں شائقین کرکٹ نے اپنی تمام تر مصروفیات منسوخ کردی ہیں بیشتر کاروباری ادارے جلد بند ہوگئے ،جبکہ کراچی میں ہونے والی تمام ثقافتی سرگرمیاں ملتوی رہیں ،کراچی کے سینماوٴں میں ہونے والے شوز بھی منسوخ کردیے ان سینیماوٴں پر بڑے اسکرین پر اس دلچسپ میچ کو دکھانے کے خصوصی انتظامات کیے گئے ہیں۔

(جاری ہے)

آرٹس کونسل کراچی میں بھی بڑے اسکرین پر پاکستان اور بھارت کے درمیان ہونے والے میچ کو دکھانے کا انتظام کیا گیا ہے ، ٹیلی ویژنفنکاروں نے کسی بھی ٹی وی ڈراموں کی ریکارڈنگ میں حصہ نے لینے کا فیصلہ کیا ہے جس کے بعدٹی وی ڈراموں کی ریکارڈنگ بھی ملتوی ، ٹیلی ویڑن اور فلم کے فنکاروں کا کہنا ہے کہ پاکستان کی کرکٹ ٹیم کچھ بھی کرنے کی صلاحیت رکھتی ہے۔

Live عمران خان سے متعلق تازہ ترین معلومات

متعلقہ عنوان :