را سے فنڈنگ ، بھارت سے تعلقات کے الزامات نئی بات نہیں، ایم کیو ایم نے ماضی میں بھی ایسے الزامات کو مسترد کیا اوراب بھی کرتی ہے۔ڈاکٹر فاروق ستار
میاں محمد ندیم ہفتہ 19 مارچ 2016 15:06
کراچی (ا ردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین-انٹرنیشنل پریس ایجنسی۔19مارچ۔2016ء) متحدہ قومی موومنٹ کے رہنما ڈاکٹر فاروق ستارنے کہا ہے کہ ایم کیو ایم پر را سے فنڈنگ اور بھارت سے تعلقات کے الزامات نئی بات نہیں، ایم کیو ایم نے ماضی میں بھی ایسے الزامات کو مسترد کیا اوراب بھی کرتی ہے۔یہ بات انہوں نے ایم کیوایم کے یوم تاسیس کے موقع پرجناح گراو¿نڈ میں ہونے والے جلسے سے خطاب کرتے ہوئے کہی۔
جلسے میں کارکنان نے بڑی تعداد میں شرکت کی۔فاروق ستار نے کہا کہ الزام لگانےوالے عدالت جائیں، ڈاکٹر فاروق ستار کا کہنا تھا کہ ایم کیو ایم کسی اور کی وکٹ پر کھیلنے کے بجائے سب کو اپنی وکٹ پر کھلائے گی۔میڈیا پرالزامات کا جواب میڈیامیں ہی دیں گے، جناح پورکاالزام17سال بعد جھوٹانکلا،عامرخان بھی معافی مانگ کرواپس آگئے۔(جاری ہے)
ایم کیو ایم رابطہ کمیٹی کے رکن کمال ملک کا کہنا تھا کہ جن لوگوں نے ایم کیو ایم سے بغاوت کی انہیں نام اسی جماعت نے دیا ہے۔
نامزد میئروسیم اختر نے اپنے خطاب میں کہا کہ ہمیں کسی کاخوف نہیں،ایم کیوایم سےجانےوالا زیرو ہوجاتا ہے۔علاوہ ازیں متحدہ قومی موومنٹ لاہور کے زیر اہتمام پارٹی کے 32 ویں یوم تاسیس کے سلسلے میں صوبائی دفتر میں کیک کاٹنے کی تقریب منعقد کی گئی۔تقریب میں کارکنان کی بڑی تعداد شریک ہوئی، اس موقع پر نہ صرف کیک کاٹا گیا بلکہ پارٹی کے ساتھ اظہار یکجہتی کرتے ہوئے کارکنوں اور قائدین کا کہنا تھا کہ متحدہ ہر دور میں استعماری قوتوں کے خلاف صف ا?را رہی ہے اور اب بھی متحدہ کو چھوڑ کر جانے والوں کو شرمندگی کا سامنا کرنا پڑے گا۔متعلقہ عنوان :
مزید اہم خبریں
-
ہمارے سیاسی قیدیوں کی رہائی تک ڈیل ہو گی نہ مفاہمت
-
پنجاب پولیس نے وزیراعلیٰ مریم نواز کے وردی پہننے کوپولیس ڈریس ریگولیشنز کے مطابق قرار دےدیا
-
اپنی رہائی یا وقتی فائدے کیلئے پاکستانیوں کے حقوق سے دستبردار نہیں ہوں گا
-
تحریک انصاف کا 9 مئی کو جلسہ عام کے انعقاد کا فیصلہ
-
کتنے لوگوں کے منہ بند کرلو گے؟ جب ظلم کے خلاف آواز اٹھتی ہے تو ظلم کا خاتمہ ہوتا ہے
-
عدلیہ میں مبینہ مداخلت کے خلاف سوموٹو پر سماعت کیلئے نیا بنچ تشکیل دے دیا گیا
-
نواز شریف عمران خان سے مذاکرات پر آمادہ ہیں، رانا ثنا اللہ
-
اولاد کی خوشی کیلئے اپنی بیوی پر سوتن لانے کا ظلم نہیں کرسکتا، شیر افضل مروت
-
سر دار ایاز صادق سے اراکین قومی اسمبلی کی ملاقات ،قائمہ کمیٹیوں کی تشکیل کے حوالے سے مشاورت
-
وفاقی وزیر عبدالعلیم خان سے برطانوی پولیٹکل قونصلر مس زوئی وئیر کی ملاقات ، دوطرفہ تعلقات پرگفتگو
-
یوسف رضا گیلانی کی زیرصدارت بزنس ایڈوائزی کمیٹی کا اجلاس ،سب کو ساتھ لیکر چلنے کا عزم
-
مریم نوازکے پولیس یونیفارم پہننے پر وہ ٹولہ تنقید کررہا جن کا اپنا لیڈراپنی ہی بیٹی کو تسلیم کرنے کو تیار نہیں‘عظمیٰ بخاری
UrduPoint Network is the largest independent digital media house from Pakistan, catering the needs of its users since year 1997. We provide breaking news, Pakistani news, International news, Business news, Sports news, Urdu news and Live Urdu News
© 1997-2024, UrduPoint Network
All rights of the publication are reserved by UrduPoint.com. Reproduction without proper consent is not allowed.