پیپلز پارٹی نے ہر بحران میں مسلم لیگ(ن) کا ساتھ دیالیکن اب ساتھ نہیں چل سکتے ‘بھرپور مخالفت کریں گے

مشیر اطلاعات سندھ مولا بخش چانڈیو کا حیدر آباد میں ریلی سے خطاب

ہفتہ 19 مارچ 2016 15:09

حیدر آباد (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آئی این پی۔19 مارچ۔2016ء) مشیر اطلاعات سندھ مولا بخش چانڈیو نے کہا ہے کہ پیپلز پارٹی نے ہر بحران میں مسلم لیگ(ن) کا ساتھ دیالیکن اب ساتھ نہیں چل سکتے ‘بھرپور مخالفت کریں گے۔وہ ہفتہ کو یہاں ریلی سے خطاب کر رہے تھے۔

(جاری ہے)

مشیر اطلاعات سندھ مولا بخش چانڈیو نے کہا کہ ہر بحران میں حکومت کے ساتھ رہے اب حکومت کے ساتھ نہیں چل سکتے،اب حکومت کی بھرپور مخالفت کریں گے۔

انہوں نے کہا کہ عوام کو فرمائشی نہیں بلکہ جمہوری حکومت چاہیے، کتنا بڑا ظلم ہے کہ چند پیسوں کی خاطر ایان علی کے پیچھے آئین توڑنے والے مشر ف کو جانے دیا اور سارا الزام چوہدری نثار علی خان نے سپریم کورٹ پر دے دیا ہے۔ ریلی میں مولانا بخش چانڈیو نے کارکنوں سے گو نواز گو کے نعرے بھی لگوائے۔

متعلقہ عنوان :