تجاوزات ،رانگ پارکنگ کے خلاف مناسب کارروائی نہ کرنے پر سکواڈ انچارج سمیت 4 ٹریفک وارڈنز کو شوکاز نوٹس جاری

ہفتہ 19 مارچ 2016 15:25

لاہور ( اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آئی این پی۔19 مارچ۔2016ء) چیف ٹریفک آفیسرلاہور طیب حفیظ چیمہ نے ریگل چوک میں تجاوزات ،رانگ پارکنگ کے خلاف ٹھوس کارروائی نہ کرنے سکواڈ انچارج انسپکٹر سمیت 4 ٹریفک وارڈنز کوشوکاز نوٹس جاری کردےئے ۔ انہوں نے تمام ڈی ایس پیزاورسیکٹرز انچارجز کو سختی سے ہدایت کی کہ اپنے اپنے علاقوں میں رانگ پارکنگ اور تجاوزات کیخلاف ٹھوس کارروائی پر خصوصی توجہ رکھیں تاکہ شہریوں کو ٹریفک کی روانی میں کوئی دشواری پیش نہ آئے۔

(جاری ہے)

چیف ٹریفک آفیسر طیب حفیظ چیمہ نے ٹریفک انتظامات کا جائزہ لینے کیلے مال روڈ کا سرپرائز وزٹ کیا۔انہوں نے فرائض میں غفلت کوتاہی کرنے پرریگل سے جانب قادری چوک تعینات سکواڈ 20کے انچارج عطاء محمد،ٹریفک وارڈنز اعظم،بابر اور اکرام کو شوکاز نوٹس جاری کردیا۔ انہوں نے کہا کہ وارڈنز ڈیوٹی کو عبادت سمجھ کر اداکریں اور دوران ڈیوٹی شہریوں کی مدد،راہنمائی کو معمول بنائیں۔طیب حفیظ چیمہ نے کہا کہ رانگ پارکنگ اور تجاوزات کیخلاف ٹھوس اقدامات نہ کرنے والے افسران اور وارڈنز کیخلاف سخت کارروائی کی جائیگی۔

متعلقہ عنوان :