ترکی کے شہر استنبول میں دھماکے سے 5افراد ہلاک جبکہ20 زخمی ہوگئے

Mian Nadeem میاں محمد ندیم ہفتہ 19 مارچ 2016 15:28

ترکی کے شہر استنبول میں دھماکے سے 5افراد ہلاک جبکہ20 زخمی ہوگئے

استبول(ا ردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین-انٹرنیشنل پریس ایجنسی۔19مارچ۔2016ء) ترکی کے شہر استنبول میں دھماکے سے 5افراد ہلاک جبکہ20 زخمی ہوگئے۔ابتدائی اطلاعات کے مطابق دھماکا شہر کے مصروف ترین کاروباری مقام پر ہوا جس کی وجہ سے ہلاکتوں میں اضافے کا خدشہ ہے۔

(جاری ہے)

ترکی کے نشریاتی ادارے ٹی آر ٹی کی رپورٹ کے مطابق استقلال اسٹریٹ میں دھماکا ہوا جس سے متعدد افراد زخمی ہوئے.سوشل میڈیا پر گردش کرنے والی تصاویر میں دیکھا جا سکتا ہے کہ کئی افراد دھماکے کے بعد خوف کے عالم میں بھاگ رہے ہیں-کئی افراد کا میڈیا سے گفتگو میں کہنا تھا کہ ایک خود کش حملہ آور نے یہ دھماکا کیا ترکی کے حکومتی ذرائع نے دھماکے کی تصدیق کرتے ہوئے کہا ہے کہ امدای کاروائیاں شروع کردی گئی ہیں ‘ترک میڈیا نے ہلاکتوں میں اضافے کا خدشہ ظاہر کیا ہے -واضح رہے ایک ہفتہ قبل گذشتہ اتوار کو بھی ترکی کے دارالحکومت انقرہ کے مرکزی چوک میں کار بم دھماکے میں 34 افراد ہلاک اور 125 زخمی ہوئے تھے، اس دھماکے کی ذمہ داری ترکی کی کردش ورکرز پارٹی نے قبول کی تھی۔

متعلقہ عنوان :