فور جی نیٹ ورک کے استعمال میں چینی دنیا بھر میں پہلے نمبر پر

چین میں ویب سائٹس کی تعداد بڑھ کر 42لاکھ 70ہزار ہو گئی

ہفتہ 19 مارچ 2016 15:28

بیجنگ(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آئی این پی۔19 مارچ۔2016ء)چین میں ویب سائٹس کی تعداد بڑھ کر 42لاکھ 70ہزار ہو گئی ہے۔ انٹر نیٹ سوسائٹی آف چائنا نے گذشتہ سال کے آخر میں یہ اعداد و شمار جاری کئے ہیں ۔سوسائٹی کے مطابق گذشتہ سال 6لاکھ 20ہزار ویب سائٹس چین میں لانچ کی گئیں ،42لاکھ 70ہزار ویب سائٹس میں سے 3لاکھ 20ہزار ویب سائٹس کمپنیاں استعمال کرتی ہیں جبکہ وہ اس سے قبل 4لاکھ 93ہزار ویب سائٹس استعمال کررہی تھیں ۔

(جاری ہے)

سوسائٹی کے اعدادو شمار کے مطابق انفرادی طورپر 10لاکھ ویب سائٹس استعمال کی جاتی ہیں ،یہ تعداد 2014ء کے مقابلے میں 1لاکھ 10ہزار زیادہ ہے ، 2015ء میں چینی باشندے 366.5میگا بائٹ انٹرنیٹ ٹریفک استعمال کررہے تھے ، چینی دنیا میں سب سے زیادہ فور جی نیٹ ورک استعما ل کرتے ہیں جو دنیا میں فور جی استعمال کرنے والے دوسرے ملکوں کے مقابلے میں سب سے زیادہ ہے ، چین نے گذشتہ سال 9لاکھ 22ہزار فورجی بیسک سٹیشن قائم کئے تھے جن میں 17لاکھ 70ہزار ڈیٹا حاصل ہوا ، صنعت ، اطلاعات ، ٹیکنالوجی کی وزارت کے مطابق 2015ء کے آخر تک فور جی استعمال کرنے والوں کی تعداد میں نمایاں اضافہ ہو گیا اور یہ تعداد 386ملین تک جا پہنچی جبکہ 2014ء کے آخر تک یہ تعداد 289ملین تھی ۔