شنگھائی سے پہلی براہ راست پرواز شکاگو پہنچ گئی

شکاگو انتظامیہ کی طرف سے پرواز کا زبردست خیر مقدم

ہفتہ 19 مارچ 2016 15:29

شکاگو (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آئی این پی۔19 مارچ۔2016ء) چین کی ایسٹرن ایئر لائن کا بوئنگ 777گذشتہ روز امریکی شہر شکاگو کے ایئر پور ٹ پر اتر گیا ، چین کی یہ پہلی براہ راست پرواز تھی جو شنگھائی سے شکاگو پہنچی ، شکاگو کی انتظامیہ نے پرواز کا زبردست خیر مقدم کیا اسے واٹر کینن سلیوٹ پیش کیا اور سرخ فیتہ کاٹ کر پرواز کو خوش آمدید کہا ۔